تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں بگولوں سے آسمان کی جانب چڑھتا ہوا پانی
نظارہ دیکھ کرعوام پریشان، چند سال قبل دیگر اضلاع میں بھی دیکھے گئے تھے بگولے
حیدرآباد: 04۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام)
ریاست تلنگانہ کےمحبوب آبادضلع میں کل اٹھنے والے بگولوں اور ان بگولوں کےساتھ تالاب سےآسمان کی جانب چڑھتے ہوئےپانی کے نظارے نے سب کو حیرت زدہ اور پریشان کردیا۔پانی کے ساتھ دائرہ کی شکل میں آسمان کی جانب اٹھنے والے بگولوں کا نظارہ ضلع محبوب آباد کے کوتہ گوڑہ منڈل کے ویلو بیلی میں دیکھا گیا۔یاد رہے کہ بگولوں کو انگریزی میں Tornado# کہا جاتا ہے۔
یادرہے کہ اس طرح کے بگولے جو کہ زیادہ تر ریت اور گرد وغبار پرمشتمل ہوتے ہیں زیادہ تر شمالی امریکہ میں آتے ہیں اور ان سے شدید جانی اور مالی نقصانات بھی ہوتے ہیں۔شدت کے بگولوں کی زد میں آنے والی ہر چیز تباہ و برباد ہوجاتی ہے۔حتیٰ کہ ہلکی اور وزن دار چیزیں بھی ان بگولوں کے ساتھ اڑجاتی ہیں۔عمارتوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔
گزشتہ سال 10 ڈسمبر کی رات شمالی امریکہ کی پانچ ریاستوں کین ٹکی،آرکانساکس،ٹین ایسپی،میسوری اور الی نیاس میں بالخصوص ریاست کین ٹکی میں خوفناک آندھی،طوفان اور بگولوں USTornadoes# کے باعث 100 سے زائد امواتیں ہوئی تھیں۔جبکہ اس آندھی اورطوفان کی زد میں آنے والی سینکڑوں عمارتیں،مکانات،شاپنگ مالس،پل اور گاڑیاں تہس نہس ہوگئے تھے۔وہیں کئی مقامات پر درخت بھی اکھڑ گئے تھےاوران ریاستوں میں خوفناک گرد آلود بگولوں کے باعث پلوں اور سڑکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا اور لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے تھے۔اس وقت ریاست کین ٹکی Kentuckyکے گورنر اینڈی بیشیر Andy Beshearنے کہا تھاکہ یہ یاست کین ٹکی کی تاریخ میں سب سے بڑی آندھی،بگولے اور طوفان ہیں۔
تلنگانہ کے یادادری ضلع کے موضع ویلو بیلی کے تالاب سے پانی کے ساتھ دائرہ کی شکل میں آسمان کی جانب اٹھنے والے بگولوں کا نظارہ دیکھنے والے دیہاتی اور زرعی مزدور شدید پریشانی کا شکار ہوگئےاور یہ نظارہ ان کے لیے انتہائی خوفناک تھا۔جسے دیکھتے ہوئے وہاں موجود لوگ بھاگنے لگے۔چونکہ یہ لوگ بگولوں کی شدت سے ناواقف ہیں۔جسے تلگو میں”سُڑی گالی SuDi Gaali” کہا جاتا ہے تو یہ نظارہ ان کے لیےحیران کرنے والا تھا۔جب ان بگولوں کی شدت کم ہوئی تو انہوں نے راحت کی سانس لی۔

ہندوستان اور ریاست تلنگانہ میں بگولوں کے واقعات انتہائی کم پیش آتے ہیں۔جولائی 2016ء میں کریم نگرضلع میں بھی اسی طرح کے بگولے کا نظارہ دیکھا گیا تھاجس کے ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل تھے۔اس سے قبل اگست 2020ء میں یادادری بھونگیر کےکئی مواضعات میں بھی شدت کے بگولے دیکھے گئے تھے۔کل محبوب آباد ضلع میں آنے والے ان بگولوں کے کئی ویڈیوز بھی اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں۔
"گزشتہ سال ڈسمبر میں شمالی امریکہ میں آئے بھیانک بگولوں اور آندھی کی رپورٹ اور ویڈیو اس لنک پر:-

