یکم جولائی کو ” تلنگانہ ٹیٹ 2022 TET "کے نتائج , وزیرتعلیم سبیتا اندرا ریڈی کا اعلان

یکم جولائی کو ” تلنگانہ ٹیٹ "کے نتائج
وزیرتعلیم سبیتا اندرا ریڈی کا اعلان

حیدرآباد: 28۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)

ریاستی وزیرتعلیم مسز  پی۔سبیتا اندرا ریڈی نے آج اعلان کیا ہے کہ” ٹیچرس ایلجبیٹی ٹسٹ TET 2022 "کے نتائج یکم جولائی،بروز جمعہ جاری کیے جائیں گے۔
وزیرتعلیم پی۔سبیتا اندرا ریڈی نے آج اپنے دفتر میں محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں کا ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔اور متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ٹیٹ کے نتائج بناء کسی تاخیر کے یکم جولائی کو جاری کردئیے جائیں۔

یاد رہےکہ حکومت تلنگانہ کےڈپارٹمنٹ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے24 مارچ کو”ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ TET”کےامیدواروں سے درخواستوں کی طلبی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا گیاتھا۔بعدازاں 12 جون کو ریاست میں ٹیٹ کے امتحانات منعقد ہوئے تھے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت27 جون کو ٹیٹ کے نتائج کا اعلان کیا جانا تھا تاہم سرکاری طور پر ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔


جاریہ سال ٹیٹ کے پرچہ اول کے امتحانات میں 3,18,506 امیدواروں نےشرکت کی تھی جبکہ پرچہ دوم میں 2,51,050 امیدواروں نے شرکت کی تھی۔سرکاری ملازمت کے خواہشمند امیدواروں کو ٹیٹ کے نتائج کا بے چینی کے ساتھ انتظار ہے۔

ریاستی وزیرتعلیم مسز پی۔سبیتا اندرا ریڈی کی جانب سے طلب کردہ اس جائزہ اجلاس میں سیکریٹری محکمہ تعلیمات واکاٹی کرونا،دیوا سینا آئی اے ایس،ایس ای آرٹی ڈائرکٹر رادھا ریڈی،کرشنا راؤکے علاوہ دیگر عہدیدار شریک تھے۔