تلنگانہ میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا 30 جون کو اعلان

تلنگانہ میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا 30 جون کو اعلان

حیدرآباد:28۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)

ریاستی محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج 30 جون،بروز جمعرات جاری کیے جائیں گے۔ریاستی وزیرتعلیم مسز پی۔سبیتا اندرا ریڈی 30-11 بجے دن ان نتائج کا اعلان کریں گی۔ 

تلنگانہ میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز 23 مئی سے ہوا تھا۔ان امتحانات میں ریاست بھر کے 5,09,275 طلبا و طالبات کو شرکت کرنا تھا جس میں سے 99 فیصد طلبہ نے شرکت کی تھی۔

نتائج اس لنک پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

https://www.bse.telangana.gov.in/

اب ان امتحانات کے نتائج کے اعلان کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔یاد رہے کہ کوررونا وبا کے باعث جاریہ سال دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے پرچہ سوالات کو 11 سے گھٹاکر 6 تک محدود کردیا گیا تھا۔وہیں تعلیمی نصاب کو 30 فیصد تک گھٹاتے ہوئے پرچہ سوالات تیار کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ 2020 سے کورونا وبا کے آغاز کے باعث دوسال کے بعد جاریہ سال مئی کے اواخر میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات منعقد کیے گئے تھے۔اور ان دو سال کے دؤران طلبہ کو ترقی دی گئی تھی۔اب طلبہ میں اپنے نتائج کو لے کر تجسس پایا جاتا ہے۔

دسویں جماعت کے نتائج کے منتظر طلبہ اور طالبات کی کامیابی کے لیے ہماری جانب سے نیک تمنائیں پیش ہیں۔