تیرے خط آج میں گنگا میں بہا آیا ہوں
آگ بہتے ہوئے پانی میں لگا آیا ہوں
شـــــاعر : راجندر ناتھ رہبر
٭٭
تیرے خوشبو میں بسے خط میں جلاتا کیسے
پیار میں ڈوبے ہوئے خط میں جلاتا کیسے
تیرے ہاتھوں کے لکھے خط میں جلاتا کیسے
٭٭
جن کو دنیا کی نگاہوں سے چھپائے رکھا
جن کو اِک عمر کلیجے سے لگائے رکھا
دِین جن کو جنہیں ایمان بنائے رکھا
٭٭
تیرے خوشبو میں بسے خط میں جلاتا کیسے
٭٭
جن کا ہر لفظ مجھے یاد ہے پانی کی طرح
یاد تھے مجھ کو جو پیغام زبانی کی طرح
مجھ کو پیارے تھے جو انمول نشانی کی طرح
٭٭
تیرے خوشبو میں بسے خط میں جلاتا کیسے
٭٭
تو نے دنیا کی نگاہوں سے جو بچ کر لکھے
سالہا سال مِرے نام برابر لکھے
کبھی دن میں تو کبھی رات کو اُٹھ کر لکھے
٭٭
تیرے خوشبو میں بسے خط میں جلاتا کیسے
پیار میں ڈوبے ہوئے خط میں جلاتا کیسے
تیرے ہاتھوں کے لکھے خط میں جلاتا کیسے
٭٭
تیرے خط آج میں گنگا میں بہا آیا ہوں
آگ بہتے ہوئے پانی میں لگا آیا ہوں۔
اس مکمل غزل کو جگجیت سنگھ کی آواز میں لائیو کنسرٹ میں سنا اور دیکھا جاسکتاہے۔
ویڈیو بشکریہ: یوٹیوب

