تلنگانہ میں تعلیمی اداروں کو سنکرانتی کی تعطیلات کا اعلان

تلنگانہ میں تعلیمی اداروں کو سنکرانتی کی تعطیلات کا اعلان

حیدرآباد : 05۔جنوری (سحر نیوز ڈاٹ کام)

ریاست تلنگانہ میں حکومت نے تمام اسکولوں کے لیے تلسنکرانتی کی تعطیلات کا آج اعلان کر دیا ہے۔حکومت نے تعلیمی کیلنڈر 2025-2026کےمطابق ریاست کے تعلیمی اداروں کوتلسنکرانتی کی 6 روزہ تعطیلات (درمیان میں اتوار کو ملاکر 7 روزہ تعطیلات) کا اعلان کردیا ہے۔اس جاریہ تعلیمی سال کے دؤران طلبہ کے لیے یہی آخری طویل تعطیلات ہوں گی۔کیونکہ مارچ اور اپریل میں ریاست میں ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات منعقد ہونگے۔

اس سلسلہ میں آج ڈائرکٹراسکول ایجوکیشن ،تلنگانہ ڈاکٹر نوین نکولاس نے احکام نمبر Rc.No.615/2/C&T/SCERT/TG/2024 

جاری کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے تمام سرکاری، خانگی اورسرکاری ایڈیڈ اسکولوں کو 10 جنوری، بروز ہفتہ تا 16جنوری بروز جمعہ تک تلسنکرانتی کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔17 جنوری، بروز ہفتہ سے تمام تعلیمی اداروں کا دوبارہ آغاز ہوگا۔

فیمینیزم یا نسائیّت مخصوص عقیدہ و رویہ کا نام، عطیہ فاطمہ کی تصنیف” عصمت چغتائی کے ناولوں اور افسانوں میں نسائی حسیّت ” کا اجراء