صدر تلنگانہ بی جے پی بنڈی سنجے ناقابل ضمانت دفعات کے تحت گرفتار،14دنوں کی عدالتی تحویل میں روانہ

صدر تلنگانہ بی جے پی بنڈی سنجے کمار ناقابل ضمانت دفعات کے تحت گرفتار

14 دنوں کی عدالتی تحویل میں روانہ

حیدرآباد/کریم نگر: 03۔جنوری(سحرنیوزڈاٹ کام)

صدر تلنگانہ بی جے پی و رکن پارلیمان کریم نگر بنڈی سنجے کمار کو کریم نگر پولیس 2 ٹاؤن نے پولیس پر حملہ،پولیس خدمات میں رکاوٹ پیدا کرنے اور کوویڈقواعد کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات کے ساتھ ناقابل ضمانت دفعات کے تحت کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے آج کریم نگر کی عدالت میں پیش کیا۔

جہاں سے صدر تلنگانہ بی جے پی و رکن پارلیمان کریم نگر بنڈی سنجے کمار کو 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں روانہ کردیا گیا۔

مقامی عدالت نے صدر تلنگانہ بی جے پی بنڈی سنجے کمار کی درخواست ضمانت کو نامنظور کردیا ہے۔

قومی صدر بی جے پی جے پی نڈا نے صدر تلنگانہ بی جے پی و رکن پارلیمان کریم نگر بنڈی سنجے کمار کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

قومی صدر بھارتیہ جنتا پارٹی جگت پرکاش نڈا نے آج دوپہر ایک ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” گزشتہ رات صدر تلنگانہ بی جے پی بنڈی سنجے کمار پر حکومت تلنگانہ کا حملہ،گرفتاری اور بی جے پی کارکنوں پر پولیس لاٹھی چارج افسوسناک ہے اور شدید قابل مذمت بھی۔قومی صدر بی جے پی جے پی نڈا نے اپنے اس ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ یہ ” جمہوریت پر حملہ ہے "۔ اور ان واقعات کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔

صدر تلنگانہ بی جے پی و رکن پارلیمان حلقہ کریم نگر بنڈی سنجے کمار کی گرفتاری کے بعد آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی صدر بی جے پی جے پی نڈا نے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت پر کلہاڑی سے حملہ کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ بنڈی سنجے کی جانب سے پارٹی کارکنوں کے ساتھ ٹیچرس کے مسائل پر کی جانے والی بھوک ہڑتال کرنے پر ان کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔

صدر بی جے پی جے پی نڈا نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت کے اشارہ پر ہی پولیس نے اوور ایکٹنگ کرتے ہوئے بنڈی سنجے کو گرفتار کیا ہے۔ساتھ ہی قومی صدر بی جے پی جے پی نڈا نے صدر تلنگانہ بی جے پی بنڈی سنجے کمار کی جانب سے بیروزگاروں اور ٹیچرس کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیے جانے کی ستائش کی۔