تلنگانہ ” ٹیٹ ” TET ” کی آن لائن درخواستوں کے
ادخال،فیس کی ادائیگی کے لیے ویب سائٹ آج کارکرد ہوگئی
حیدرآباد: 26۔مارچ (سحرنیوزڈاٹ کام)
حکومت تلنگانہ کے ڈپارٹمنٹ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے 24 مارچ کو” ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ TET"کے امیدواروں سے درخواستوں کی طلبی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
اس نوٹیفکیشن کے ذریعہ اہل امیدواروں سے”تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرس ایلجبیٹی ٹسٹ TS-TET-2022"کے لیے درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔جس کا انعقاد 12 جون 2022 کو ہوگا۔
خواہشمند امیدواروں سے خواہش کی گئی تھی کہ انفارمیشن بلیٹن اور تمام تفصیلات پر مشتمل نوٹیفکیشن ویب سائٹ سے 25 مارچ سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔تاہم شاید تکنیکی وجوہات کے باعث یہ ویب سائٹ کارکرد نہیں تھی۔لیکن آج 26 مارچ سےیہ ویب سائٹ کارکرد ہوگئی ہے۔
خواہشمند اور اہلِ امیدوار اس ویب سائٹ کو کلک کرکے 17 صفحات پرمشتمل انفارمیشن بلیٹن اور تمام تفصیلات پرمشتمل نوٹیفکیشن جو کہ پی ڈی ایف فائل PDF کی شکل میں موجود ہے۔ویب سائٹ کی اس لنک کو کلک کیا جاسکتا ہے:-
https://tstet.cgg.gov.in/TSTETWEB2022/#!/home22asdqft789.rps
پی ڈی ایف فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اس 👇 کو کلک کریں۔
TET NOTIFICATION PDF FILE DOWNLOAD
خواہشمند اور اہل امیدوار اپنی درخواستیں آج 26 مارچ 2022 سے 12 اپریل 2022 تک آن لائن داخل کرسکتے ہیں۔جبکہ فیس کی ادائیگی آج 26 مارچ سے 11 اپریل تک آن لائن ادا کرسکتے ہیں۔

