آدمی،آدمی کو کیا دے گا٭٭جو بھی دے گا،وہی خدا دے گا،شاعر :سدرشن فاکر،غزل گلوکار:جگجیت سنگھ (ویڈیو)

 

شاعر: سدرشن فاکر

آدمی،آدمی کو کیا دے گا
جو بھی دے گا،وہی خدا دے گا
٭٭
میرا قاتل ہی میرا منصف ہے
کیا مِرے حق میں فیصلہ دے گا
٭٭
زندگی کو قریب سے دیکھو
اس کا چہرہ تمہیں رُلا دے گا
٭٭
ہم سے پوچھو نہ دوستی کا صلہ
دشمنوں کا بھی دل ہلا دے گا
٭٭

” سدرشن فاکر کی اس مشہور غزل کو جگجیت سنگھ کی آواز میں لائیو کنسرٹ ویڈیو میں سنا اور دیکھا جاسکتا ہے "

Video Courtesy : Youtube Link