تم گرانے میں لگے تھے تم نے سوچا ہی نہیں
میں گرا تو مسئلہ بن کر کھڑا ہو جاؤں گا !!
راہول گاندھی سے ہریانہ کی زرعی مزدور خواتین کی خواہش، دہلی مدعو
خصوصی گاڑی میں تفریح کے بعد خواتین کے ساتھ گاندھی خاندان کا لنچ
پرینکا گاندھی بھی شریک،سونیا گاندھی کا خواتین کے ساتھ رقص،ویڈیو وائرل
نئی دہلی : 18۔جولائی
(سحر نیوز ڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)
راہول گاندھی نے ایک عام انسان کی طرح گذشتہ ماہ اچانک چندی گڑھ تک ایک ٹرک میں سفر کرکے ساتھ ہی دھابوں پر ڈرائیورز سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں درپیش پریشانیوں سے واقفیت حاصل کی۔پھر موٹر سیکل میکانکس سے ملاقات کی،کوچنگ سنٹرز کے طلبہ سے بھی ملاقات کی اور یہ سلسلہ دراز ہوتاجارہا ہے۔ گذشتہ ماہ اپنے دورہ امریکہ کےموقع پر بھی راہول گاندھی نےوہاں ایک ٹرک میں سفر کیا تھا۔ان تمام ملاقاتوں کے ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہے ہیں۔اور انہیں لاکھوں کی تعداد میں پسند بھی کیا جانے لگا ہے۔
https://www.facebook.com/watch/?v=774710091099290
تم گرانے میں لگے تھے تم نے سوچا ہی نہیں
میں گرا تو مسئلہ بن کر کھڑا ہو جاؤں گا
٭٭
مجھ کو چلنے دو اکیلا ہے ابھی میرا سفر
راستہ روکا گیا تو قافلہ ہو جاؤں گا
” راہول گاندھی کا مکمل 11 منٹ کا ویڈیو یہاں دیکھا جاسکتا ہے "

” منی پور میں راہول گاندھی "
” دہلی میں میکانکس کے ساتھ راہول گاندھی ”
” راہول گاندھی کا ٹرک میں سفر ، ویڈیو اور تفصیلات اس لنک پر "
راہل گاندھی کا نصف شب کے بعد اچانک چندی گڑھ تک ٹرک میں سفر، ڈرائیورز کے مسائل سے واقفیت


