حیدرآباد ایئرپورٹ دو مسافروں کے قبضہ سے ایک کروڑ روپئے مالیتی سونا ضبط
حیدرآباد : 18۔جولائی (سحرنیوزڈاٹ کام)
اس طرح حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ (شمس آباد ایئر پورٹ) پر وقفہ وقفہ سے بڑے پیمانے پر سونا کی ضبطی کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔
یاد رہے کہ 5 جولائی کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرمحکمہ کسٹمز کے عہدیداروں نے چار الگ الگ کارروائیوں میں دومسافرین کےقبضہ سے 2 کلو 279 گرام سونا ضبط کرلیاتھا۔جس کی مالیت ایک کروڑ 37 لاکھ روپئے بتائی گئی تھی۔اورساتھ ہی دیگر تین مسافرین کےقبضہ سے ایک کروڑ ایک ہزار روپئے مالیتی سگریٹ کی اسٹکس ضبط کی گئ تھیں۔


