تلنگانہ میں آئندہ دو دنوں تک شدید سردی کی پیش قیاسی
عادل آباد ضلع میں سب سے کم 5.7 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ
حیدرآباد: 28۔جنوری(سحرنیوزڈاٹ کام)
ریاست تلنگانہ کے کئی اضلاع بشمول حیدرآباد گزشتہ تین دنوں سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کی جانب سے آج 28 جنوری کی صبح ساڑھے 8 بجے تک ریاست کے مختلف اضلاع میں ریکارڈ کیے گئےدرجہ حرارت کے عادل آباد ضلع میں آج صبح 24 گھنٹوں کے دؤران سب سے کم یعنی 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جبکہ پیش قیاسی کی گئی ہے کہ آنے والے دو دنوں ہفتہ 29 جنوری اور 30 جنوری کے دؤران ریاست کے مختلف اضلاع میں میں درجہ حرارت میں شدید کمی واقع ہوگی۔اس سلسلہ میں عوام سے احتیاط برتنے اور چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دؤران آج صبح 30-8 بجے تک ریاست کے کومرم بھیم ضلع 6.1 ڈگری،منچریال ضلع میں 7.9 ڈگری، سنگاریڈی ضلع میں 8.2 ڈگری،اضلاع میڑچل ملکاجگیری اور جگتیال میں بالترتیب 8.6 ڈگری،اضلاع سدی پیٹ اور نرمل میں بالترتیب8.7 ڈگری،راجنا سرسلہ ضلع میں 9 ڈگری،رنگاریڈی ضلع میں9.1 ڈگری،اضلاع جئے شنکر اورملگ میں بالترتیب 9.4 ڈگری،ضلع پیدا پلی میں9.5 ڈگری،ضلع کریم نگر میں9.7 ڈگری، کاماریڈی ضلع میں 9.8 ڈگری،نظام آباد ضلع میں 9.9 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہواہے۔

جبکہ ضلع ہنمکنڈہ میں 10.2 ڈگری، ورنگل ضلع میں 10.4 ڈگری، اضلاع جنگاؤں اور یادادری بھونگیر میں بالترتیب 10.6 ڈگری،اضلاع میدک اور بھدرادری کوتہ گوڑم میں بالترتیب 10.6 ڈگری،ضلع محبوب نگر میں 11.3 ڈگری،اضلاع نلگنڈہ اور کھمم میں بالترتیب 12 ڈگری،محبوب آباد میں 12.1 ڈگری،وقارآباد ضلع میں 12.3 ڈگری،حیدرآباد ضلع میں 12.4 ڈگری،ضلع ونپرتی میں 13.6 ڈگری،ناگر کرنول ضلع میں 13.7 ڈگری،ضلع نارائن پیٹ میں13.8 ڈگری،سوریہ پیٹ ضلع میں 14.4 ڈگری اور جوگولامبا ضلع میں15.1 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیاہے۔

ریاست کے مختلف اضلاع میں جاری شدید سردی کی لہر کے باعث گرم کپڑوں کا استعمال ہورہاہے اور سڑکوں پر چہل پہل بھی کم نظر آرہی ہے۔دن اور رات کے اؤقات میں ہوٹلوں پر گاہکوں کا ہجوم دیکھا جارہا ہے۔
مواضعات کے عوام صبح اور شام کے اؤقات سردی سے بچنے کی غرض سے آگ تاپنے پر مجبور ہیں کئی مقامات پر آگ کے الاؤ کے اطراف نوجوانوں سمیت خواتین اور بچوں کو آگ تاپتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔


