ٹاملناڈو: تلواروں کے ساتھ پہنچے نقاب پوشوں نے پٹرول پمپ لوٹ لیا
جئے پور میں بھی بندوق کی نوک پر پٹرول پمپ سے دیڑھ لاکھ کی لوٹ
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
چنئی: 10۔ستمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
دن بہ دن چوری،لوٹ مار،خواتین اور نابالغ لڑکیوں کی عصمت ریزی اور قتل کے بڑھتے واقعات عوام کے لیے تشویش کا باعث بن رہے ہیں،بیروزگاری،مہنگائی اور ملازمتوں سے محرومی کے علاوہ پُرتعیش زندگی کی خواہش زیادہ تر نوجوانوں کو جرائم کی جانب ڈھکیل رہی ہے جو کہ ملک اور سماج کے لیے انتہائی خطرناک ہے!

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے اور یہ سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج ٹاملناڈو کا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رات کے وقت ایک موٹرسیکل پر سوار تین نقاب پوش نوجوان پٹرول بنک پہنچتے ہیں جہاں پٹرول پمپ کے تین ملازمین کیاش کاؤنٹر کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔
ان تینوں نقاب پوش نوجوانوں میں سے دو نوجوان تلواروں کے ساتھ موٹرسیکل سے اتر کر پٹرول پمپ کے ان تینوں ملازمین کے کیاش کاؤنٹر پر پہنچتے ہیں اور اچانک اپنے ساتھ لائی ہوئی تلواریں اس کاؤنٹر پر مارنا شروع کردیتے ہیں۔

کلا کلارائی،رام ناتھ پورم ضلع،ٹاملناڈوکے اس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں اچانک نقاب پوشوں کے تلواروں سے حملہ سے خوفزدہ پٹرول پمپ کے تینوں ملازمین کیاش کاؤنٹر چھوڑکر بھاگ جاتے ہیں۔
” سوشل میڈیا پر وائرل ٹاملناڈو کے پٹرول پمپ کا سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج۔ ( ویڈیو 29 سیکنڈ ) "
بعد ازاں یہ دونوں نقاب پوش اس کیاش کاؤنٹر میں موجود بڑی رقم اڑاکر موٹرسیکل پر روانہ ہوجاتے ہیں،اس بات کا پتہ نہیں چلا ہے کہ کیاش کاؤنٹر سے کتنی رقم کی لوٹ ہوئی ہے؟پٹرول پمپ مالک کی شکایت پر کلاکارائی پولیس نے ایک کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے متاثرہ پٹرول پمپ کا معائنہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج کی مدد سے اس لوٹ میں مصروف تینوں نوجوانوں کی تلاش میں مصروف ہے۔

دوسری جانب جمعرات کی نصف شب کے بعد راجستھان میں جئے پور کے لال کوٹھی پولیس اسٹیشن حدود میں جئے پور سنٹرل جیل کے قریب موجود پٹرول پمپ میں بھی جہاں ملازمین دن بھر کا کلکشن جمع کرکے گن رہے تھے کہ دو افراد اندر داخل ہوئے اور بندوق کی نوک پر دیڑھ لاکھ روپئے لوٹ کر فرار ہوگئے انہیں روکنے کی کوشش کرنے والے ایک پٹرول پمپ ملازم کو زخمی کردیا۔

پولیس کو اس مقام کے سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج دستیاب ہوئے ہیں تاہم کم روشنی کے باعث اس ویڈیو فوٹیج سے ان دونوں لٹیروں کی شناخت میں مشکل پیش آرہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی شناخت کے بعد ان دونوں لٹیروں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔سنسان مقامات موجود پٹرول پمپس پر اس طرح رات کے اؤقات لوٹ مار کے واقعات سے پٹرول پمپ مالکین اور ملازمین خوفزدہ ہیں۔

