تانڈور میں پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے ریاپڈ ایکشن فورس کا فلیگ مارچ

وقارآباد ضلع : تانڈور میں پُرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے ریاپڈ ایکشن فورس کا فلیگ مارچ
عوام بے خوف ہو کر ووٹ دیں اور اپنے تہوار منائیں : ڈی ایس پی شیکھر گوڑ کا بیان

وقارآباد/تانڈور : 22۔اگست
( سحرنیوزڈاٹ کام/نمائندہ)

وقارآباد ضلع کے دفتر سب ڈیویثرن پولیس SDPO# تانڈور کی جانب سے تانڈور میں مختلف اسلحہ سے لیس ریاپڈ ایکشن فورس (RAF#) کا فلیگ مارچ منعقد کیا گیا۔جس میں حکیم پیٹ کی 99 ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والے ریاپڈ ایکشن فورس کے ڈی ایس پی،سرکل انسپکٹران اور سب انسپکٹران پولیس کے علاوہ جوانوں نے حصہ لیا۔

ریاپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف)کے اس فلیگ مارچ کا آغازٖ ڈی ایس پی تانڈور جی۔شیکھر گوڑ کی قیادت اور سرکل انسپکٹرپولیس تانڈور(اربن) راجندر ریڈی کی نگرانی میں قدیم تانڈور کے علاقہ گڑھی سے ہوا۔قدیم تانڈور کےعلاقوں امبیڈکر پارک،ریلوے گیٹ سےہوتےہوئے یہ فلیگ مارچ ریلوے اسٹیشن چوک،ونائیک چوک،گاندھی چوک،بھدریشور مندر چوک،بسوانہ کٹہ،وی وی ایچ ایس،شیواجی چوک،ملپا ہوٹل تک کیا گیا۔بعدازاں اندرا چوک پر ریاپڈ ایکشن فورس کے فلیگ مارچ کا اختتام عمل میں آیا۔بعدازاں حیدرآباد روڈ پر موجود راجیو گروہا کالونی اور اندرماں کالونی میں بھی ریاپڈ ایکشن فورس کا فلیگ مارچ کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی تانڈور جی۔شیکھر گوڑ نے کہاکہ آئندہ ہونےوالے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعات پیش نہ آئیں اور بلاء خوف و خطر رائے دہندے اپنے حق رائے دہی کاا ستعمال کریں اس مقصد سے یہ فلیگ مارچ منعقد کیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی نے کہا کہ ساتھ ہی عوام کا اعتماد بحال رکھنے اور پولیس ہمیشہ چوکس ہے کا پیغام دینے کی غرض سے اور آنے والے گنیش اتسو تقاریب کے پرامن و بھائی چارہ کے ساتھ انعقاد کی غرض سے ریاپڈ ایکشن فورس کا آج تانڈور میں فلیگ مارچ کروایا گیا ہے۔ڈی ایس پی جی۔شیکھر گوڑ نے کہا کہ اس فلیگ مارچ کا اہتمام کرتے ہوئے عوام میں یہ احساس بھی پیدا کیا گیا ہے کہ پولیس ہمہ وقت مستعد رہتی ہے اور عوام بلاء خوف و خطر فرقہ وارانہ یکجہتی اور بھائی چارہ کے ساتھ اپنی عیدیں اور تیوہار منائیں۔

ڈی ایس پی جی۔شیکھر گوڑ نے کہاکہ جرائم سے پاک و صاف اور امن و امان کی برقراری کےلیےتمام طبقات کا تعاون ناگزیر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرنے سے ہی بہترین اور پرامن سماج کی تشکیل ممکن ہوتی ہے۔

ریاپڈ ایکشن فورس کے اس فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی ریاپڈ ایکشن فورس راہو جاڑے کے علاوہ ریاپڈ ایکشن فورس کے تین سرکل انسپکٹران اور تین سب انسپکٹران کے بشمول 65 ریاپڈ ایکشن فورس کے جوانوں کے بشمول ڈی ایس پی تانڈور جی۔شیکھر گوڑ، سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور (اربن) راجندر ریڈی،سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور (رورل) رام بابو،سب انسپکٹر پولیس تانڈور ٹاون ایم اے رؤف،سب انسپکٹران پولیس یالال، کرنکوٹ اور بشیر آباد اروند،مدھوسدھن اور وینو گوپال گوڑ،خاتون سب انسپکٹر وملا کے علاوہ 30 پولیس جوانوں کے ساتھ جملہ 100 ریاپڈ ایکشن فورس کے عہدیداروں اور جوانوں کے بشمول تانڈور پولیس سب ڈویثرن کے عہدیداروں و جوانوں نے آج کے اس فلیگ مارچ میں حصہ لیا۔

https://www.facebook.com/khanyahiya276/videos/271348829056156

 

" یہ بھی پڑھیں ” 

تلنگانہ اسمبلی انتخابات : وزیر اعلیٰ کے سی آر نے 115 امیدواروں کی فہرست جاری کی

جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے زیراہتمام ” تعلیم اسلام ” پرتحریری مسابقہ کا انعقاد ، تانڈور، کوڑنگل اور وقارآباد میں 2,300 سے زائد طلبہ کی شرکت