وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سکندر آباد ۔ وشاکھاپٹنم وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وندے بھارت ٹرین نئے بھارت کے عزائم اور صلاحیتوں کی علامت
وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سکندر آباد۔وشاکھاپٹنم
وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، گورنر اور وزرا کی شرکت

حیدرآباد : 15۔جنوری(سحرنیوزڈاٹ کام)

وزیراعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سکندر آباد کو وشاکھاپٹنم سے جوڑنے والی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔یہ ٹرین ہندوستانی ریلوے کےذریعہ شروع کی جانےوالی آٹھویں وندےبھارت ایکسپریس ٹرین ہے۔اور تقریباً 700 کلومیٹر کی دوری طے کرتے ہوئے دو تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کو جوڑنے والی اور جاریہ سال آغاز کردہ پہلی ٹرین ہے۔آندھرا پردیش میں وندے بھارت کا وشاکھاپٹنم، راجمندری اور وجے واڑہ اسٹیشنوں پر اور تلنگانہ میں کھمم، ورنگل اور سکندر آباد ریلوے اسٹیشنوں پر توقف ہوگا۔

ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مجمع سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم نریندرمودی نے تہواروں کےبارے میں بتاتےہوئے کہاکہ اس مقدس ماحول میں، تلنگانہ اور آندھرا پردیش کووندے بھارت ایکسپریس کی شکل میں ایک شاندار تحفہ مل رہا ہے،جو ایک طرح سےتلنگانہ اور آندھرا پردیش کی مشترکہ ثقافت اور وراثت کو جوڑنے والا ہے۔انہوں نے اس موقع پر دونوں ریاستوں کے عوام کو مبارکباد دی۔انہوں نے آج آرمی ڈے کے موقع پر مسلح افواج کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی حفاظت میں،ملک کی سرحدوں کی حفاظت میں ہندوستانی فوج کا تعاون، ہندوستانی فوج کی شجاعت بے مثال ہے۔

وزیر اعظم نے ملک کے سبھی حصوں کو جوڑنے والے تہواروں کے ذکر کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ریل ملک کے کونے کونے سے جڑتی ہے اور ملک کے مختلف حصوں کو ایک بھارت عظیم بھارت کے جذبہ سےسمجھنے،جاننے اور جوڑنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ وندے بھارت ایکسپریس سے عقیدت مندوں اور سیاحوں کو بہت فائدہ ہوگا اور اس ٹرین سے سکندر آباد اور وشاکھاپٹنم کے درمیان صرف ہونے والا زیادہ وقت بھی اب کم ہو جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ’’وندے بھارت ٹرین کی ایک اور خاصیت ہے۔یہ ٹرین،نئے بھارت کےعزائم اورصلاحیتوں کی علامت ہے۔” مودی نے زور دے کر کہا کہ ” یہ اس بھارت کی علامت ہے،جو تیز رفتار تبدیلی کے راستے پر ہے۔”

وزیر اعظم نریندر مودی نے وندے بھارت ٹرینوں کےسلسلے میں ہو رہے کام کی رفتار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس سال 15 دنوں کے اندر دوسری وندے بھارت شروع ہو جائے گی اور یہ زمینی سطح پر تبدیلی کی رفتار کو ظاہر کر تی ہے۔انہوں نے وندے بھارت ٹرینوں کی مقامی خاصیت اور لوگوں کے من میں ان کے اثرات اور فخر پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ 7 وندے بھارت ٹرینوں نے کل ملا کر کرۂ ارض کے 58 چکر لگانے کے برابر 23 لاکھ کلومیٹر کی دوری طے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وندے بھارت ٹرینوں میں اب تک 40 لاکھ سے زیادہ مسافر سفر کر چکے ہیں۔

وزیراعظم مودی نےسیاحت کے فروغ کے لیے وسٹاڈوم کوچ اور ہیریٹج ٹرین، زرعی پیداوار کو دور دراز کے بازاروں تک لے جانے کے لیے کسان ریل، دو درجن سے زیادہ شہروں میں میٹرو نیٹ ورک اور مستقبل کے ریپڈ ریل ٹرانزٹ سسٹم تیزی سے ابھر رہے ہیں جیسے طریقوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اس موقع پر گورنر محترمہ تملی سائی سندر راجن،مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو،مرکزی وزیر سیاحت جی۔ کشن ریڈی، ریاست کے وزیر اور رکن پارلیمنٹ موجود تھے۔

وندے بھارت ٹرین کا پس منظر :-
یہ ہندوستانی ریلوے کے ذریعہ شروع کی جانے والی آٹھویں اور جاریہ سال 2023 میں آغاز کی جانےوالی پہلی ٹرین بھی ہے۔تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی دو تلگو ریاستوں کوجوڑنےوالی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ہے،جو تقریباً 700 کلومیٹر کی دوری طے کرتی ہے۔سکندر آباد سے وشاکھاپٹنم کا سفر کرنے کا وقت ساڑھے 12 گھنٹے سے گھٹ کر اب ساڑھے آٹھ گھنٹے ہو جائے گا۔

اپنے آغاز کے بعد وندے بھارت ریاست تلنگانہ کے بھونگیر ضلع کے رائے گری میں دؤڑتے ہوئے ” 

وندےبھارت ایکسپریس کادیسی طریقے سے ڈیزائن کیاگیا ٹرین سیٹ جدید ترین مسافر سہولیات سے لیس ہے۔یہ ریلوے کااستعمال کرنے والوں کو تیز، زیادہ آرام دہ اور زیادہ سہولت آمیز سفر کا تجربہ فراہم کرےگا۔وندےبھارت ایکسپریس 2.0 کئی شکلوں میں بہتر اور ہوائی جہاز جیسے سفر کا تجربہ فراہم کرتی ہے۔یہ مقامی طور پر تیار ٹرین ” ٹکر بچاؤسسٹم۔کور سمیت جدید ترین حفاظتی سہولیات سے لیس ہے۔