عادل خان درانی نے راکھی ساونت سے شادی کی تصدیق کردی، ایک ہفتہ سے جاری سوشل میڈیا ٹرولنگ اورتجسس ختم

سوشل میڈیا وائرل فلمی صفحہ قومی خبریں

عادل خان درانی نے راکھی ساونت سے شادی کی تصدیق کردی
ایک ہفتہ سے جاری سوشل میڈیا ٹرولنگ اور تجسس ختم

ممبئی : 16۔جنوری
(سحرنیوزڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)

فلم اور ٹی وی اداکارہ راکھی ساونت جوکہ باغی اداکارہ کے طور پرمشہور ہیں اور ساتھ ہی سوشل میڈیا بالخصوص انسٹاگرام پر سیاسی اور سماجی مسئلوں پر پاپا رازیوں (تعاقب کرنے والے صحافیوں) سے بات کرتے ہوئے کھل کر اظہار خیال کرنے کے ساتھ ساتھ ایک مخصوص مذہب کو نشانہ بنائے جانے کے خلاف بھی کھل کر بولتی رہتی ہیں۔راکھی ساونت کی نجی زندگی اور ان کی جدوجہد سے ناواقف زیادہ تر لوگ انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کرتے ہیں۔

راکھی ساونت نے عادل خان درانی جو کہ میسور کے ساکن ہیں سے 29 مئی 2022 کوباقاعدہ اسلام قبول کرنےکے بعداپنا نام فاطمہ رکھتے ہوئے
شادی کی تھی۔لیکن اس کا انکشاف راکھی ساونت نے نکاح نامہ،تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتے ہوئے انسٹاگرام کےذریعہ گذشتہ ہفتہ کیا تھا۔کہ انہوں نے مذہب اسلام قبول کرتے ہوئے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے اور عادل خان درانی سے نکاح کرلیاہے۔

لیکن اس معاملہ میں اس وقت ایک نیا موڑ آیا جب عادل خان درانی نے اس شادی سے یکسر انکار یا اقرار نہ کرتےہوئے کہا کہ دس دنوں میں وہ اس بات کی وضاحت پیش کریں گے۔

جس کے بعدسوشل میڈیا پر عادل خان کا بہانہ بناتےہوئے ایک مخصوص ذہنیت کے لوگ اسلام،مسلمانوں اور عادل خان کےساتھ ساتھ اسلام قبول کرنے پر راکھی ساونت کو نشانہ بنانے میں مصروف ہوگئے تھے۔دو تین دن سے راکھی ساونت کے روتے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل تھے کہ عادل خان ان کے ساتھ ایسا کیوں کررہے ہیں۔؟ وہیں راکھی ساونت کی ماں ان دنوں کینسر کا شکارہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ایسے میں سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی حمایت میں بھی بہت سےصارفین آگئے۔راکھی ساونت کوانسٹاگرام پر 9.8 ملین لوگ فالوکرتے ہیں۔

اسی دؤران آج عادل خان درانی نے اپنے انسٹاگرام پر راکھی ساونت کےساتھ نکاح کے وقت لی گئی تصویر پوسٹ اور راکھی ساونت کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ” میں نے کبھی بھی نہیں کہا کہ میں نے راکھی ساونت سے شادی نہیں کی۔بس کچھ چیزوں کو درست کرنا تھا۔ہم دونوں کو شادی شدہ زندگی مبارک راکھی۔”

https://www.instagram.com/p/CndxwmIJU40/?utm_source=ig_web_copy_link

عادل خان درانی کی جانب سے آج راکھی ساونت کے ساتھ شادی کی تصدیق کے بعد واحد علی خان سے بات کرتے ہوئے راکھی ساونت نے عادل خان درانی کا شکریہ ادا کرتےہوئے اپنی زندگی کے نشیب و فراز کا انکشاف کیا۔انہوں نے بتایا کہ ان کی ساری جمع پونجی ماں کے علاج پر خرچ ہوچکی ہے۔کوئی این جی او ان کے مدد کرے۔انہوں نے بتایا کہ سلمان خان کئی معاملہ میں ان کی مدد کرچکے ہیں۔راکھی ساونت ہمیشہ سلمان خان کو اپنا بھائی کہتی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے