عثمانیہ یونیورسٹی اور اس سے ملحقہ تمام کالجس کےطلبہ کے لیے بھی
کل یکم فروری سے باقاعدہ کلاسیس کا آغاز، پریس نوٹ جاری
حیدرآباد:31۔جنوری (سحر نیوزڈاٹ کام)
عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ کے لیے کل یکم فروری سے باقاعدہ آف لائن کلاسیس کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ آج رات دیر گئے جاری کردہ پریس نوٹ میں عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ حکومت کی ہدایت کے بعد کل یکم فروری سے عثمانیہ یونیورسٹی اور اس سے ملحقہ تمام کالجوں میں انڈر گرائجویشن اور پوسٹ گرائجویشن تعلیم کا باقاعدہ آغاز کیاجائے گا۔

آج رات دیر گئے جاری کردہ پریس نوٹ۔
جبکہ عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے آج ہی جاری کردہ پہلے پریس نوٹ کے ذریعہ اطلاع دی گئی تھی کہ یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ پرنسپلس اور متعلقہ عہدیداروں کے اجلاس میں کوویڈ وبا کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ کے لیے جاری آن لائن کلاسیس کو 12 فروری تک توسیع دی جائے۔تاہم بعد میں ایک اور پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کل یکم فروری سے عثمانیہ یونیورسٹی اور اس سے ملحقہ تمام کالجوں میں انڈر گرائجویشن اور پوسٹ گرائجویشن تعلیم کا باقاعدہ آف لائن کلاسیس کا آغاز عمل میں لایا جارہا ہے۔


