واٹس ایپ پر اب آپ اپنی پروفائل فوٹو اور لاسٹ سین مخصوص لوگوں سے چھپاسکتے ہیں
گروپس میں اب 512 ارکان کو شامل کرنے اور گروپ کال میں 32 صارفین کو سہولت
نئی دہلی: 20۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)
سوشل میڈیا کے دنیابھر میں مشہور پلیٹ فارم "واٹس ایپ WhatsApp#"نے اپنے صارفین کےلیے کئی ایک نئے فیچرس لانچ کردئیے ہیں اب یہ صارفین کی دسترس میں بھی آگئے ہیں جو کہ صارفین کیلئے انتہائی کارآمد اور محفوظ مانے جاسکتے ہیں۔
واٹس ایپ 2009ء سے اسمارٹ فونس کے ذریعہ فوری پیغام رسانی کی بہترین خدمات انجام دیتا آرہا ہے۔تحریر شدہ میسیج کے علاوہ،واٹس ایپ کے صارفین ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر،ویڈیوز اور آڈیو پیغامات کا تبادلہ باآسانی کرسکتے ہیں۔اور ویڈیو اور آڈیو کالس کے ساتھ ساتھ اب متعدد افراد کے ساتھ ویڈیوکانفرنس بھی کرسکتے ہیں۔
2009 میں برین ایکشن اور جان کوم نے واٹس ایپ کو متعارف کروایا تھا جسے دیگر سوشیل میڈیاپلیٹ فارمس کی بہ نسبت کم عرصہ میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوگئی۔تاہم 2014 میں فیس بک (جوکہ گزشتہ سال "میٹا Meta#"میں تبدیل کردیاگیاہے)کے مالک مارک زکربرک نے واٹس ایپ کو 19 بلین ڈالرس میں خرید لیا تھا۔ دنیا بھر آج بھی واٹس ایپ کی ہی سب سے زیادہ اپنی مقبولیت مانی جاتی ہے۔
اس کا شمار سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سوشل میڈیا ایپ میں ہوتا ہے۔واٹس ایپ دنیا کے 180 ممالک میں 60 مختلف زبانوں کے ساتھ زیر استعمال ہے۔اور روزآنہ 100 بلین مختلف مواد پرمشتمل پیغامات واٹس ایپ کے ذریعہ بھیجے اور حاصل کیے جاتے ہیں۔
آپ کوجان کرحیرت ہوگی کہ واٹس ایپ کےاستعمال میں ہندوستان پوری دنیا میں سرفہرست ہے۔جہاں اس کےسب سے زیادہ صارفین موجود ہیں جن کی تعداد 487.5 ملین ہے۔جبکہ امریکہ میں اس کے 79.6 ملین استفادہ کنندگان ہیں۔ہندوستان کے بعد برازیل میں واٹس ایپ کے 118.5 ملین،انڈونیشیا میں 84.8 ملین،روس میں67 ملین،میکسیکو میں 60 ملین صارفین ہیں۔
سال 2014 کے بعد سے واٹس ایپ کے صارفین میں 3,500 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
واٹس ایپ انتظامیہ وقفہ وقفہ سے اس کے اپنے صارفین کے لیے دلکش فیچرس میں اضافہ اور بہتری کرتا رہتا ہے۔
اب واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے پرائیویسی پالیسی کےتحت تازہ ترین گروپ کال فیچرکے علاوہ،کمپنی نے میسجنگ پلیٹ فارم کے لیے پرائیویسی کے نئے فیچرز کا بھی اعلان کیا ہے اور باقاعدہ یہ سہولت اب صارفین کو دستیاب ہے۔
واٹس ایپ صارفین کے لیے نیا پرائیویسی فیچران گروپ کال فیچرز کے علاوہ،واٹس ایپ صارفین کو چند نئے پرائیویسی فیچرز بھی حاصل ہوئے ہیں۔جو صارفین کو یہ انتخاب کرنے کی اجازت دیں گے کہ ان کی ذاتی معلومات کون دیکھ سکتا ہے۔
اب واٹس ایپ صارفین اپنے موبائل فون میں محفوظ کیے گئے رابطوں Contacts# کی فہرست سے ایسے افراد کومنتخب کرسکیں گےجنہیں ان کی نجی معلومات دیکھنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔یاکسی مخصوص شخص یا شخصیات کو اس نئے فیچر کی پرائیویسی سیٹنگ میں بلاک کیاجاسکتا ہے۔جس کے بعد صارف کی یہ 👇🏻 پرسنل معلومات۔
👈 پروفائل تصویر DP#
👈 آخری بار دیکھی گئی حیثیت Last Seen#
👈 آپ کے متعلق About# شامل ہیں۔
بلاک کیے گئے شخص کو نظر نہیں آئیں گی۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچرز ان صارفین کے لیے آسانی کا باعث ہوں گے جو کاروبار،بینکنگ اکاؤنٹس یا دیگر پریشان کُن واٹس ایپ صارفین سے خود کو چھپانے کی کوشش کر تے ہیں۔
وہیں واٹس ایپ انتظامیہ نے یہ اعلان بھی کیا کہ بہت جلد واٹس ایپ صارفین کے لیے ایڈٹ Edit# کا آپشن بھی متعارف کیا جانے والا ہے۔ جس کے تحت آپ کی جانب سے کسی کو بھیجے گئے تحریری پیغام Message# میں آپ ردوبدل کرسکتے ہیں جیسا کہ فیس بک،انسٹاگرام اور یوٹیوب کمنٹس اور پوسٹ میں یہ سہولت پہلے حاصل ہے۔جبکہ ٹوئٹر پر کسی بھی ٹوئٹ کو ایڈٹ کرنے کی سہولت فراہم نہیں کی گئی ہے۔
واٹس ایپ نے حال ہی میں میسجنگ پلیٹ فارم کو ایک فیچر کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا ہے جو صارفین کو ایک گروپ کال میں 32 شرکاء کو شامل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ مزید برآں،میٹا کی ملکیت والی انسٹنٹ میسجنگ سروس واٹس ایپ نے بھی حال ہی میں ایسے شرکاء کی تعداد میں اضافہ کیا ہے جنہیں گروپ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

پہلے کسی بھی واٹس ایپ گروپ میں 256 ارکان کو ہی شامل کرنے کی اجازت ہوا کرتی تھی۔تاہم اب گروپ اڈمن ایک ہی واٹس ایپ گروپ میں 512 ممبران کو شامل کر سکتے ہیں۔یہ نئی خصوصیات گروپ میسجنگ/کالنگ کے تجربے کو بہتر بنائیں گی۔
واٹس ایپ نے اب کچھ نئے فیچرز شامل کیے ہیں جو صارفین کو گروپ کال ممبرز پر زیادہ کنٹرول فراہم کریں گے۔واٹس ایپ نے اپنے گروپ کال فیچر کو ایک نئے ٹول کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا ہے جس کی مدد سے صارفین گروپ کال کے دوران مخصوص لوگوں کو میوٹ یا میسج کر سکتے ہیں۔میٹا میں واٹس ایپ کے سربراہ ولیم کیتھ کارٹ نے اس نئے گروپ کال فیچر کا اعلان کرنے کےلیے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔


