جمعیۃ علماءضلع وقارآباد کی رہنمائی میں 120 افراد کی تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی
کے ذریعہ ایس ایس سی اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں شرکت
کوچنگ کلاسس میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی شال پوشی اور مومنٹوز پیش
وقارآباد/تانڈور:19۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)
جمعیۃ علماءضلع وقارآباد کی رہنمائی میں جاریہ سال 2022 میں زائداز 120 افراد نے تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی کے ذریعہ دسویں جماعت اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں شرکت کی۔واضح رہے کہ جمعیۃ علماءضلع وقارآباد کی جانب یہ کوشش کی گئی کہ ابتداء سے ہی تعلیم سے دُوریا مختلف وجوہات سے ترک تعلیم کرنے والے افراد کوتعلیم سے جوڑنے کے لیے تلنگانہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولت” تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی ـ”TOSS” سے استفادہ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ افراد کو اس سہولت سے استفادہ کا موقع فراہم کیا جائے۔
اس ضمن میں مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد اور ڈاکٹر حافظ محمد عبدالسلام نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی زیرنگرانی بڑے پیمانے پر یہ تحریک شروع کی گئی۔جس میں حلقہ اسمبلی تانڈور کےمختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے کم وبیش ایک 120 افراد نے داخلہ لیتے ہوئے امتحانات میں شرکت کی۔
ان تمام طلباء کی شروع سے آخرتک مکمل رہنمائی اور ہفتہ واری مفت کوچنگ کلاسس کا انعقاد جمعیۃ کی جانب سے کیا گیا تھا۔جس میں محمد آصف ٹیچر،محمد اشفاق ٹیچر،محمد فیروز ٹیچر،محمد حاجی ٹیچر اور ارون ٹیچر پدیمول نے ہفتہ واری کوچنگ کلاسس میں اپنی رضاکارانہ خدمات پیش کیں۔

اس سلسلہ میں جمعیتہ علماءضلع وقارآباد کی جانب سےاس کے دفتر واقع تانڈور میں منعقدہ ماہانہ اجلاس کے موقع پر مذکورہ بالا تمام اساتذہ کی شال پوشی کی گئی اور انہیں یادگار مومنٹوز پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کی سراہنا کی گئی۔اس موقع پر دعا کی گئی کہ ان امتحانات میں شریک ان تمام طلبہ اعلی نمبرات سے کامیابی سے ہمکنار ہوں اور ان کا مستقبل کو روشن و تابناک ہو۔
مولانا محمدعبدالرحمن اطہر قاسمی،جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماءضلع وقارآباد نے اس عزم کا اظہار کیاکہ جمعیتہ علما ضلع وقارآبادکی جانب سے ہر سال اس بات کی کوشش کی جائے گی کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی کے ذریعہ دسویں جماعت اورانٹرمیڈیٹ میں داخلہ دلوائیں تاکہ وہ ان امتحانات میں کامیاب ہوکر کئی ایک حکومتی اسکیمات سے فائدہ اٹھاکر اپنے مستقبل کو روشن کریں۔

