حیدرآباد میں بیوٹی سیلون کی آڑ میں جسم فروشی
ٹاسک فورس کا دھاوہ، مالکین اور دلال سمیت 12 گرفتار
حیدرآباد : 22۔نومبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
حیدرآباد میں بیوٹی سیلون کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ چلانے والی گینگ کو حیدرآباد ٹاسک فورس پولیس نے دھاوہ کرتے ہوئے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
اس دھاوہ میں حیدرآباد ٹاسک فورس پولیس نے اس مساج سنٹر کے مالکین،ایک دلال اور چند نوجوان لڑکیوں اور لڑکیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
نارتھ زون ٹاسک فورس پولیس کی جانب فراہم کردہ اطلاع کے مطابق بنجارہ ہلز ،روڈ نمبر 12 جیسے پاش علاقہ میں چند افراد”ایلیگنٹ بیوٹی اسپالون،حمام اسپاـ” کے نام سے مساج سنٹر چلارہے تھے۔
تاہم پولیس کو اطلاع ملی کہ اس مساج سنٹر اور بیوٹی سلون کی آڑ میں یہاں جسم فروشی کا کاروبار چلایا جارہا ہے۔
جس کے بعد آج شام دیر گئے حیدرآباد ٹاسک فورس پولیس نے اس مساج سنٹر اور بیوٹی سلون پر دھاوہ منظم کیا اور اس کے مالکین سمیت ایک دلال 9 لڑکیوں اور تین گاہکوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
بعدازاں تحویل میں لیے گئے تمام افراد کو مزید کارروائی کی غرض سے بنجارہ ہلز پولیس کے حوالے کردیا گیا۔دوسری جانب ٹاسک فورس نے پنجہ گٹہ کے دو مساج سنٹرس اور بیوٹی سلون پر بھی دھاوے منظم کیے۔

