دو بچوں کی ماں نے شادی سے انکار پر نوجوان پر ایسڈ سے حملہ کردیا
سوشل میڈیا کا پیار! نوجوان بینائی سے محروم
کیرالا/منار : 22۔نومبر(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)
آئے دن محبت کے لیے ہراساں کرنے یا پھر محبت کرنے سے انکار کرنے پر لڑکیوں اور خواتین پر نوجوانوں کی جانب سے ایسڈ حملوں کی اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں۔
تاہم ملک میں پہلی مرتبہ ایک شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں نے ایک نوجوان لڑکے کو شادی کے لیے ہراساں کرتے ہوئے بالآخر اس پر ایسڈ سے حملہ کرتے ہوئے سارے ملک میں سنسنی کی لہر دؤڑا دی ہے۔
کیرالا میں پیش آنے والے اس واقعہ کی تفصیلات کے مطابق اڈی میلی کی ساکن شیبا 35 سالہ اور پوجا پوراکو کے ساکن ارون 27 سالہ کی سوشل میڈیا کے ذریعہ جان پہچان ہوئی تھی اور یہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔سب انسپکٹر پولیس اڈیملی محمد غنی کے مطابق شیبا کا شوہر سنتوش ہوم پینٹر ہے اور شیبا ترواننتا پورم ضلع میں ہوم نرس کی خدمات انجام دیتی ہے۔
تاہم ارون کو بعد میں معلوم ہوا کہ شیبا پہلے ہی سے شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہے۔اس انکشاف کے بعد ارون رفتہ رفتہ شیبا کو نظر انداز کرنے لگاتھا۔لیکن شیبا شادی کا تقاضہ کرتے ہوئے ارون کو ہراساں کررہی تھی اور شیبا نے ارون کو بلیک میل کرتے ہوئے اس سے دو لاکھ روپئے بھی حاصل کیے تھے۔
اس کے بعد بھی ارون نے شیبا سے دور اختیار کرلی تھی جس کے باعث شیبا ارون سے دشمنی پر اتر آئی اور اس کو لگاتار پریشان کرتی رہی۔
شیبا اسی دؤران ارون کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے لگی اور شیبا کو معلوم ہوا کہ ارون کسی اور لڑکی سے شادی کررہا ہے۔جب ارون ایرومپوپلم کے سینٹ انتھونی چرچ کے باہر جب اپنے دوستوں کے ساتھ تھا تو شیبا وہاں پہنچی اور اپنے ساتھ بوتل میں لائی ہوئی ایسڈ سے ارون پر حملہ کرتے ہوئے شیبا نے ارون پر ایسڈ پھینک دیا اور فوری وہاں سے فرار ہوگئی۔
https://youtu.be/HxKD13nnYUs
اس واقعہ کے فوری بعد وہاں موجود دوستوں نے ارون کو ترواننتاپورم کے میڈیکل کالج کو منتقل کیا جہاں طبی امداد کی فراہمی کے بعد ڈاکٹر وں نے بتایا کہ ایسڈ حملہ کے باعث ارون اپنی ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگیا ہے۔ہفتہ کی شام پیش آئے اس واقعہ کے بعد اڈیملی پولیس نے شیبا کو گرفتار کرلیا ہے۔

