تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سال اول کے داخلوں میں 30 نومبر تک توسیع ،سیکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سیدعمرجلیل کا اعلان

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سال اول کے داخلوں میں 30 نومبر تک توسیع
سیکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ جناب سید عمرجلیل کا اعلان

حیدرآباد:22۔نومبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

تلنگانہ اسٹیٹ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے جاریہ سال تعلیمی 2021-22کے لیے انٹرمیڈیٹ سال اول کے داخلو ں میں آج توسیع کی ہے۔

اب قطعی موقع کے طور پر ریاست کے تمام سرکاری اور خانگی کالجس و تعلیمی اداروں میں انٹرمیڈیٹ سال اول میں داخلے 30 نومبر تک ہوں گے۔

اس سلسلہ میں ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ انٹرمیڈیٹ بورڈ جناب سید عمر جلیل نے اپنے پریس نوٹ کے ذریعہ اس کا اعلان کیا ہے۔اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ داخلوں کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

اور اس کا اطلاق ریاست تلنگانہ کے تمام سرکاری اور خانگی کالجس و تعلیمی اداروں پر ہوگا جو کہ طلبہ کو دوسالہ انٹرمیڈیٹ کورس کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔

ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ انٹرمیڈیٹ بورڈ جناب سید عمر جلیل نے کہا ہے کہ مختلف جونیئر کالجس کے انتظامیہ اور متعلقہ یونینوں کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔