نیٹ پی جی کے امتحانات چار ماہ کیلئے ملتوی ، مرکزی حکومت کا اعلان

Uncategorized

نیٹ پی جی کے امتحانات چار ماہ کیلئے ملتوی ، مرکزی حکومت کا اعلان

حیدرآباد:3۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)

ملک میں جاری کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر مرکزی حکومت نے نیت کے امتحانات چار ماہ کیلئے ملتوی کرنے کا آج اعلان کیا ہے۔


یاد رہے کہ نیٹ امتحانات 18 اپریل سے منعقد ہونے والے تھے تاہم نوجوان ڈاکٹرس طلبہ کی خدمات کو دیکھتے ہوئے گزشتہ ماہ نیٹ کے امتحانات کی عارضی منسوخی کا مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے اعلان کیا تھا۔

اب مرکزی حکومت نے نیٹ کے امتحانات چار ماہ کیلئے ملتوی کرنے کا اہم فیصلہ لیتے ہوئے اعلان کیا ہے۔
یاد رہیکہ میڈیکل کالجس میں داخلہ کیلئے نیٹ کے امتحانات منعقد کیے جاتے ہیں اور ان امتحانات میں حاصل کرنے والے نشانات کی اساس پر امیدواروں کو مختلف میڈیکل کالجس میں داخلہ دیا جاتا ہے۔

مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں کوویڈ کے متاثرین کے علاج میں عملہ کی کمی نہ ہو اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔اسی طرح حکومت نے
100 دنوں تک کوویڈ خدمات انجام دینے والےپی جی کے طلبہ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے تقررات میں ترجیح دئیے جانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے