تلنگانہ میں کوویڈ کےمتاثرین کی تعداد میں کمی،عوام اور حکومت کیلئے راحت کی خبر

ریاستی خبریں

تلنگانہ میں کوویڈ کےمتاثرین کی تعداد میں کمی،عوام اور حکومت کیلئے راحت کی خبر

حیدرآباد :3۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)

ریاست تلنگانہ میں دن بہ دن بڑھتی کورونا وائرس متاثرین کی تعداد اور انکی اموات کے دؤران عوام کیلئے آج ایک راحت بھری خبر یہ ہے کہ آج کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں کچھ حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دؤران ریاست میں 58,742 نمونے طبی جانچ کیلئے حاصل کیے گئے تھے ان میں 5,695 افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔اس طرح آج کے متاثرین کی تعداد کو ملاکر ریاست تلنگانہ میں آج تک جملہ 4,56,485 افراد کوروناوائرس سے متاثرہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دؤران ریاست تلنگانہ میں 6,206 کوروناوائرس متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں۔

گزشتہ سال کوروناوائرس کے آغاز سے آج تک ریاست میں جملہ 3,73,933 کوروناوائرس متاثرین کوروناوائرس کوشکست دیتے ہوئے صحتیاب ہوئے ہیں۔
جبکہ ایک دن میں 49 کورونا وائرس متاثرین کی موت واقع ہوئی ہے۔وہیں آج تک ریاست میں کوروناوائرس سے فوت ہونے والوں کی جملہ تعداد 2,417 تک پہنچ گئی ہےاورریاست تلنگانہ میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کا فیصد 0.52 ہے وہیں صحتیابی کا فیصد حوصلہ افزاء یعنی 81.91 فیصد ہے۔
فی الوقت ریاست تلنگانہ میں کورونا وائر س کے 80,135 ایکٹیو کیس ہیں۔

ریاست کے اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دؤران ریکارڈ کوویڈ متاثرین کی بات کی جائے تو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں 1,352 افراد کوروناسے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اضلاع رنگاریڈی 483،میڑچل ملکاجگری میں427، ورنگل اربن میں 393،سدی پیٹ میں 283، سنگاریڈی میں 249، نظام آباد میں 258، محبوب نگر میں 221، ناگر کرنول میں 232، کریم نگر میں 231، جگتیال میں 190، بھدرادری کوتہ گوڑم میں 108، وقارآباد ضلع میں 109 اور ونپرتی ضلع میں 101 افراد کورونا وائرس سے متاثرہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات پر قابو پانے کیلئے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عوام اس سلسلہ میں حکومت اور ضلع انتظامیہ سےے تعاون کرے،حکومت اور طبی ماہرین کی جانب سے دئیے جارہے مشوروں پر لازمی طوپر عمل کریں ، ماسک کا استعمال لازمی طورپر کریں، سماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھیں ،سینی ٹائزر یا صابن سے ہاتھ دھوتے رہیں، بلاء ضرورت اپنے مکانات سے باہر نہ نکلیں اور عوامی بھیڑ بھاڑ سے دور رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے