زوردار آواز اور آگ کی شکل میں بجلی گرنے کامنظرموبائل فون کے ویڈیو میں قید ہوگیا

ریاستی خبریں ضلعی خبریں

زوردار آواز اور آگ کی شکل میں بجلی گرنے کامنظرموبائل فون کے ویڈیو میں قید ہوگیا

وقارآباد/تانڈور:3۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)

آپ تیز اور ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ ہورہی بارش کا قدرتی اور دلکش منظر اپنے موبائل فون کے کیمرے میں سکون کیساتھ قید کررہے ہوں اور اسی دؤران قریب ہی آگ کے شعلہ میں لپٹی بجلی گرجائے تو آپ کیسا محسوس کریں گے؟

یقیناً کوئی بھی اس جگہ پر ہوگا تواس کی چیخ ہی نکل جائے گی اور کچھ دیر کیلئے اس کے اؤسان خطا ہوجائیں گے!!

ہم اکثر تیز بارش کے دؤران بجلی کڑکنے،چمکنے اور دور کہیں گرنے کے ساتھ ہی ہونے والے دھماکہ کی آواز کیساتھ ہی سہم کر رہ جاتے ہیں اور ہم میں سے چند لوگ بجلی کی کڑک اور خوفناک آواز پر ہی اپنے کان بند کرلیتے ہیں۔!

تانڈور میں آج شام ہونے والی بارش کا منظر۔

آج شام ضلع وقارآباد کے کئی مقامات بشمول تانڈور پر تیز ہواؤں،گرج چمک اور ژالہ باری کیساتھ دھواں دھار بارش ہوئی۔

آج شام وقارآباد میں تیزہواؤں کیساتھ ہونے والی بارش کے دؤران درخت گرگئے اور برقی کھمبے اکھڑگئے۔
موضع منتٹی میں بجلی گرنے سے قبل کا منظر۔

اسی دؤران تانڈور کے بشیر آباد منڈل میں موجود موضع منتٹی کا ساکن مالا ملیشم 30 سالہ اپنے گھر کے اندر بیٹھ کراپنے موبائل فون کے ذریعہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے دؤران مکان کے باہر قریب میں موجود برقی کھمبے پر جگمگاتی رؤشنی والی سرکاری لائٹ،تیز ہواؤں کے زور کا سامنا کرتے ناریل کا پیڑ اور دیگر درختوں پر گرنے والی بارش کے کا حسین منظر کی ویڈیو لے رہا تھا کہ اچانک قریب ہی موجود مندر کے ایک درخت پر زوردار آواز،خوفناک رؤشنی اور آگ کے شعلہ کی شکل میں بجلی کوند گئی اور یہ 12 سیکنڈ کا پورامنظر بالا ملیشم کے موبائل فون کے ویڈیو میں قید ہوگیا۔

موضع منتٹی میں موبائل کے ویڈیو میں قید بارش کے دؤران گرنے والی بجلی کا منظر :-

اور اسکے ساتھ بجلی گرنے کی خوفناک آواز ، ملیشم اور موبائل فون کے پیچھے موجود ایک چھوٹے بچے کی چیخیں اور رونے کی آواز بھی قید ہوگئی۔خوش قسمتی سے اس بجلی گرنے کے واقعہ میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

موضع منتٹی میں بجلی گرنے کا منظر۔

اور اس واقعہ سے بے خبر بالاملیشم کی ماں کی آواز گونجتی ہے کہ کیا ہوا؟ سہماہوا ملیشم اپنا موبائل فون فوری بند کرکےاپنی ماں کو سارا واقعہ سناتا ہے۔

موضع منتٹی میں بجلی گرنےکا منظر۔
موضع منتٹی میں بجلی گرنے کے بعد کا منظر۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے