ایس پی ضلع وقارآباد کی حیثیت سے این۔کوٹی ریڈی کا تقرر
وقارآباد: 25۔ڈسمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
تلنگانہ حکومت کی جانب سے کل رات ریاست کے 30 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں.ان میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع وقارآباد مسٹر ایم۔نارائنا بھی شامل ہیں۔
ریاستی چیف سیکریٹری سومیش کمار نے اس سلسلہ میں ریاست کے ان آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلوں پرمشتمل احکامات جاری کردئیے ہیں۔
مسٹر این۔کوٹی ریڈی کا بحیثیت سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وقارآباد ضلع تقررعمل میں لایا گیا ہے۔جو کہ فی الحال سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع محبوب آباد کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
امکان ہے کہ مسٹر این۔کوٹی ریڈی 27 ڈسمبر بروز پیر کو متبدلہ ایس پی ضلع وقارآباد مسٹر ایم۔نارائنا سے اپنے اس عہدہ کا جائزہ حاصل کریں گے!!
یاد رہے کہ تین دن قبل ہی حکومت کی جانب سے ایس پی ضلع وقارآباد مسٹر ایم۔نارائنا کو آئی پی ایس عہدیدار کے طور پر ترقی دی گئی تھی۔جنہوں نے 8 مارچ 2019ء کو بحیثیت سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع وقارآباد اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا تھا۔
اس طرح مسٹر ایم۔نارائنا دو سال دس ماہ تک ضلع وقارآباد میں اس عہدہ پر بہترین خدمات انجام دینے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔
بحیثیت سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع وقارآبادمسٹر ایم۔نارائنا نے ضلع میں امن و امان کی برقراری،غیرسماجی سرگرمیوں اور ٹاسک فورس کی تشکیل کے ذریعہ ریت کی غیر قانونی منتقلی کی روک تھام،ممنوعہ گانجہ اور گٹکھوں کی فروخت کے خلاف کارروائی اور ضلع وقارآباد میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی برقراری کے لیے بہتر خدمات انجام دیں اور وہ تمام طبقات میں یکساں طور پرمقبول رہے۔اور ساتھ ہی اپنے ماتحت عملہ کے ساتھ بھی ان کا برتاؤ دوستانہ رہا۔

