رکن قانون ساز کونسل و سابق وزیر ٹرانسپورٹ مہندرریڈی کی سالگرہ کا جشن

Uncategorized ریاستی خبریں ضلعی خبریں

رکن قانون ساز کونسل وسابق وزیر ٹرانسپورٹ مہندرریڈی کی سالگرہ کا جشن
صدرنشین بلدیہ اور ٹی آر ایس قائدین نے کیک کاٹے اور مبارکباد دی

وقارآباد/تانڈور: 23۔ستمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

رکن قانون ساز کونسل و سابق ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ تلنگانہ ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی کی سالگرہ کے موقع پر آج ٹی آر ایس متحدہ ضلع رنگاریڈی کے مختلف مقامات پر ٹی آر ایس پارٹی قائدین،کارکنوں اور ان کے مداحوں نے جشن کے طور پر مناتے ہوئے کیک کاٹے،مریضوں میں پھل تقسیم کیے۔

تانڈور میں سابق صدر ٹاؤن ٹی آرایس عبدالرؤف،ریاستی قائد کرنم پرشوتم راؤ ایڈوکیٹ،سید مسعود احمد اور دیگر نے یہاں کے گورنمنٹ ضلع ہسپتال کے مریضوں اور ان کے تیمارداروں میں ناشتہ تقسیم کیا۔

بعد ازاں ان تمام نے حیدرآباد پہنچ کر رکن قانون ساز کونسل متحدہ ضلع رنگاریڈی و سابق وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔مہندر ریڈی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے وہاں کیک کاٹا۔

اس موقع پر ٹی آرایس فلورلیڈر بلدیہ شوبھا رانی،رکن بلدیہ نیرجا بال ریڈی،سابق رکن بلدیہ پریملا،صدر مہیلا ٹاؤن ٹی آرایس انورادھا،نرمدا دیوی،ششی کلا کے علاوہ شاہی پور بال ریڈی،سنجیوا راؤ،رویندر اور دیگر موجود تھے۔

قبل ازیں صدرنشین بلدیہ تانڈور تاٹی کونڈا سواپنا پریمل اور ان کے شوہر پریمل گپتا نے بھی حیدرآباد میں رکن قانون ساز کونسل و سابق ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات خیر سگالی ملاقات کی ان کی شال پوشی کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

اس موقع پر سابق صدر ٹاؤن ٹی آر ایس عبدالرؤف ،سابق رکن بلدیہ سید زبیر لالہ،رکن بلدیہ مختار ناز، معاون رکن بلدیہ عبدالقوی،سید مسعود احمد،بیدر راج شیکھر اور دیگر موجود تھے۔

ان کے علاوہ بھی کئی ٹی آرایس قائدین نے حیدرآباد پہنچ کررکن قانون ساز کونسل و سابق ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔ مہندرریڈی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اشتہار Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے