دہلی کی عدالت میں فائرنگ،تین ہلاک
حملہ آور وکلا کے بھیس میں داخل ہوئے
دہلی: 24۔ستمبر(سحرنیوزڈاٹ کام؍ایجنسیز)
دہلی کی ایک عدالت کے کمرے میں آج کی گئی فائرنگ میں ایک گینگسٹرسمیت تین افراد ہلاک ہوگئے اور دیگر کئی افراد زخمی ہوگئے۔
شمالی دہلی کی روہنی عدالت کے احاطہ کے اندر پیش آئے اس واقعہ میں گینگسٹر جتیندرگوگی کو حریف گینگ نےفائرنگ کرکے ہلاک کردیا مانا جارہا ہے کہ اس حملہ میں ہلاک ہونے والوں میں دوحملہ آور بھی شامل ہیں جنہیں وہاں موجود سیکورٹی عملہ نے گولی مارکر ہلاک کردیا۔
متعدد مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث گینگسٹر جتیندرگوگی تہاڑ جیل میں قید تھا جسے آج عدالت میں پیش کیا گیا تھا اس کی حریف ٹلو گینگ کے ارکان وکلا کا لباس پہن کر عدالت میں داخل ہوئے اور فائرنگ کردی عینی شاہدین کے مطابق گوگوئی کی گولیاں لگتے ہی موت ہوگئی۔بتایا جاتا ہے کہ دوافراد نے عدالت کے اندر داخل ہوکر جتیندرگوگی پر گولیاں چلائیں۔
کمشنر پولیس راکیش آستھانہ نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان دوحملہ آورروں کو گولی مارکر ہلاک کردیا اور اس واقعہ میں گینگسٹر جتیندرگوگی سمیت تین ہلاک ہوئے ہیں۔
مانا جارہا ہے کہ اس طرح عدالت کے اندر حملہ آوروں کا داخل ہوکر گولیاں چلانا عدالت میں سیکورٹی لاپرواہی کی ایک علامت ہے!
Shoot out in Rohini Court (Source of the Video: Unknown)
Gangster and Assailant shot dead. pic.twitter.com/bczYGowctr
— Bar and Bench (@barandbench) September 24, 2021
میڈیا اطلاعات کے مطابق ان دونوں گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 25 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور گوگی کوگزشتہ سال مارچ میں گرفتار کیا گیا تھااور اس گرفتاری کو دہلی پولیس کی بڑی کامیابی ماناجارہا تھا۔
بار اینڈ بینچ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ روہنی عدالت کے کمرہ نمبر 207 میں پیش آیا ہے بار اینڈ بینچ کی جانب سے نامعلوم ذرائع سے ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے ویڈیو میں عدالت کے کمرہ میں گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں اور اس واقعہ کے دؤران عدالت میں موجود وکلا اوردیگر افراد ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں۔
Rohini Shootout – #rohinishootout pic.twitter.com/AdjL89NIhk
— Bar and Bench (@barandbench) September 24, 2021
جبکہ ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واقعہ کے بعد عدالت کے کمرے سے مہلوکین کی نعشیں منتقل کی جارہی ہیں۔