سوپر اسٹار رجنی کانت سے رکن اسمبلی تانڈور کی ملاقات، گھر بھراؤنی کی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ حوالے

سوپر اسٹار رجنی کانت سے رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی کی ملاقات
تانڈور میں منعقدہ گھر بھراؤنی کی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ حوالے

وقارآباد/تانڈور: 30/مئی (سحرنیوزڈاٹ کام)

سوپر اسٹار رجنی کانت سے کل پیر کے دن چنئی میں واقع ان کی قیام گاہ میں رکن اسمبلی تانڈور،ضلع وقارآباد پائلٹ روہت ریڈی نے اپنی اہلیہ پی۔آرتی اور اپنے بچوں کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوت نامہ حوالے کیا۔

فلم اداکار رجنی کانت کو رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے دعوت نامہ حوالےکرتےہوئے ان سےخواہش ظاہر کی کہ 7 جون کو ان کی جانب سے وقارآبادضلع کے تانڈور میں چندرا ٹاکیز کے قریب تعمیر کیے گئے ان کے جدید مکان کی گھر بھراؤنی تقریب میں شرکت کریں۔

رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی کےقریبی ذرائع کےمطابق اس ملاقات کے دوران اداکار رجنی کانت اور رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی کے درمیان ملکی اور ریاستی ریاست کے علاوہ دیگر امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

یاد رہے کہ رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی کی جانب سے تانڈور میں تعمیر کردہ جدید مکان کی گھر بھراؤنی تقریب کا بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے اور اس کی تیاریاں بڑے پیمانے پر جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ کے۔چندراشیکھرراؤ سے رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے 24 مئی کو اپنےوالد وٹھل ریڈی، والدہ کمودنی دیوی رکن ضلع پریشد اور اپنے بھائی رتیش ریڈی کےساتھ ملاقات کرتے ہوئے گھر بھراؤنی تقریب میں شرکت کی خواہش ظاہر کرتےہوئے دعوت نامہ حوالے کیاتھا۔جس پر وزیراعلیٰ کے سی آر نے رکن اسمبلی اور ان کے افراد خاندان کو مبارکباد دی تھی۔

بعد ازاں رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے ریاستی وزیر بلدی نظم نسق و آئی ٹی کے ٹی آر،ریاستی وزیرتعلیم مسز پی۔سبیتا اندرا ریڈی، وزیر پنچایت راج ایرابلی دیاکرراؤ،وزیراقلیتی بہبود کوپولا ایشور،وزیرلیبر ملاریڈی، وزیر آر اینڈ بی ویمولہ پرشانت ریڈی کےعلاوہ بی آر ایس پارٹی کے ارکان پارلیمان،ارکان قانون ساز کونسل،ارکان اسمبلی،سابق وزرا اور پارٹی قائدین سےملاقات کرتے ہوئے گھر بھراؤنی کے دعوت نامے حوالے کرتے ہوئے شرکت کی خواہش ظاہر کی۔

دعوت ناموں کی تقسیم کے دوران خاص بات یہ بھی دیکھی گئی کہ رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے اچانک حیدرآباد میں موجود د رکن قانون ساز کونسل و سابق وزیرٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔مہیندرریڈی کی رہائش گاہ پہنچ کرسب کوحیرت میں ڈال دیا اور انہیں گھربھراؤنی کی تقریب کا دعوت نامہ دیتے ہوئے ان سے شرکت کی خواہش ظاہر کی۔

جبکہ تانڈور میں رکن قانون ساز کونسل اور رکن اسمبلی کے درمیان شدید سیاسی مسابقت اور بیان بازی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔حالیہ دنوں میں ان دونوں کے حامیوں کے درمیان بھی پریس کانفرنس اور جوابی پریس کانفرنس کی جنگ چلی تھی۔لیکن جوبھی ہو یہ اقدام خوش آئند ہی کہا جا سکتا ہے کہ اختلافات کو بالائے طاق رکھنا پارٹی کی مزید مضبوطی کا باعث ہی ہوگا۔!!