رکن اسمبلی تانڈور نے تین دن میں 18 بلدی حلقوں کا دؤرہ کی،عوامی مسائل سے واقفیت، حل کا تیقن

رکن اسمبلی تانڈورنے تین دن میں 18 بلدی حلقوں کا دؤرہ کیا،عوامی مسائل سے واقفیت،حل کا تیقن
تانڈور میں مشن بھاگیرتا کے کام اندرون تین ماہ مکمل کرنے کے بعد ہر گھر کو کنکشن دیا جائے گا

وقارآباد/تانڈور:25۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام)

رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے تانڈور کے تمام 36 بلدی حلقوں کا دؤرہ کرتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل سے واقفیت اور ان کے فوری حل کی غرض سے 23 اگست سے " گلی گلی،رکن اسمبلی ” پروگرام کے تحت تانڈور کے بلدی حلقوں کے دؤرہ کا آغاز کیا تھا۔آج رکن اسمبلی نے ان تین دنوں کے دؤران 18 بلدی حلقہ جات کا دؤرہ مکمل کرلیا۔

23 اگست کو رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے قدیم تانڈور میں درگاہ حضرت نظام الدین شہیدؒ پر حاضری اور کوٹیشور مندر میں پوجاکے بعد اپنے اس ” گلی گلی،رکن اسمبلی” پروگرام کا آغاز کیا تھا۔ اس پروگرام کے پہلے دن وہ اس پروگرام کے تحت قدیم تانڈورکے 5 بلدی حلقوں 18,17,16,15,14 کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے عوامی مسائل کا مشاہدہ کیا اور انہیں جلد حل کرنے کا تیقن دیا۔

24 اگست کو رکن اسمبلی نے اس پروگرام کے تحت یہاں کے بلدی حلقہ جات 24,23,22,21,20,19 کا بھی تفصیلی دؤرہ کرتے ہوئے راست عوام سے ملاقات کی اور ان بلدی حلقوں میں مسائل کا مشاہدہ کرتے ہوئے عہدیداروں کو فوری حل کرنے کی ہدایت دی۔

رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے آج اس پروگرام کے تیسرے دن 6 بلدی حلقہ جات 25,6,5,4,3,2,1 کا دؤرہ کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی کے ساتھ صدرنشین بلدیہ تاٹی کونڈاسواپنا پریمل،آر ڈی او تانڈوراشوک کمار،صدر ٹاؤن ٹی آرایس عبدالرؤف ،نائب صدر نشین بلدیہ دیپا نرسملوکے علاوہ متعلقہ حلقوں کے ارکان بلدیہ محمد اسلم،بالپا،مدھوبالا،بھیم سنگھ،پربھاکر گوڑ اور بویا روی کے بشمول مختلف محکمہ جات کے عہدیدار بھی شریک تھے۔

ان بلدی حلقوں میں رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے عوام سے راست ملاقات کرتے ہوئے انہیں درپیش مسائل سے واقفیت حاصل کی اور بلدی حلقہ جات میں مسائل کا خود مشاہدہ کیا۔

بعدازاں رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے کہا کہ تانڈور میں مشن بھاگیرتا اسکیم کے جاریہ کام تکمیل کے مراحل میں ہیں اور آزمائشی عمل کے بعد یہاں کے تمام مکانات کو نلوں کے کنکشن دیتے ہوئے گھر گھر مشن بھاگیرتا کا پانی پہنچایا جائے گا۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ اس کے لیے مزید تین ماہ درکار ہونگے اور اس کے بعد ہی مشن بھاگیرتا اسکیم کے تحت پائپ لائن بچھانے کے لیے کھودے گئے تمام گڑھوں کو بند کرتے ہوئے سڑکوں اور گلیوں کی حالت درست کی جائے گی۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ ان بلدی حلقہ جات میں سی سی روڈس بچھانے،موریوں کی تعمیر اور دیگر کاموں کے لیے فنڈس جاری کیے جائیں گے۔رکن اسمبلی نے محکمہ برقی کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ بلدی حلقہ جات میں برقی سے متعلق موصولہ شکایات کو فوری دور کریں۔

رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی اس دورہ کے موقع پر صدر نشین زرعی مارکیٹ کمیٹی وٹھل نائیک،صدر اردو گھر وشادی خانہ عبدالرزاق،ٹی آرایس فلورلیڈر بلدیہ شوبھا رانی،ارکان بلدیہ مختاراحمد ناز،منکال راگھویندر،وینکنا گوڑ،سابق ارکان بلدیہ محمدعرفان، سید زبیر لالہ،پریملا،ٹی آرایس پارٹی قائدین راجو گوڑ، ڈاکٹر سمپت کمار، پٹلولانرسملو،ایم اے نعیم افو،سابق صدر اردو گھر ایم اے سلیم،امتیاز بابا،معز خان،عبدالصمد،وینکٹ رام،سنتوش گوڑ،راجن گوڑ اور دیگر شریک تھے۔

قبل ازیں رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے نائی برہمنوں اور کپڑے دھونے والے طبقات کے لیے حکومت کی جانب سے مفت برقی سربراہی کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے سی آر تلنگانہ کے تمام پیشہ وارانہ طبقات کی معاشی ترقی کے اقدامات میں مصروف ہیں۔

پہلے سے طئے پروگرام کے تحت اب ” گلی گلی،رکن اسمبلی” پروگرام کا دوبارہ 30 اگست تا یکم ستمبر انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس کے دؤران رکن اسمبلی یہاں کے دیگر 18 بلدی حلقہ جات کا دؤرہ کریں گے۔