مصیبتیں کسی پر یونہی نہیں آتیں،شادی کرلینے پر آتی ہیں!
حیدرآباد میں ایک موٹرسیکل راں کی دلچسپ اور مزاحیہ مخالف شادی مہم
حیدرآباد:31۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)
اردو زبان میں شادی شدہ جوڑوں کےمتعلق ہزاروں لطائف اور مزاحیہ مضامین موجود ہیں۔جن میں زیادہ ترشوہروں کومظلوم اور بیویوں کو ظالم کے طورپر پیش کرتے ہوئے مزاح کا لطف لیاجاتاہے۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی ایسا مواد بڑی تعداد میں زیرگشت ہے۔
بالخصوص واٹس ایپ،فیس بک،انسٹاگرام،ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز پر ایسے میاں بیوی کے درمیان ہونے والی چپقلش اور ایک دوسرے کے خلاف کی جانے والی حرکتوں،ایک دوسرے کو نیچا دکھانے،ایک دوسرے کی کمزرویوں کو ظاہرکرنے اور بنا کسی مطلب بحث و تکرار پرمشتمل مزاحیہ ویڈیوز بہت زیادہ وائرل ہوتے ہیں اور انہیں دیکھ کرلطف بھی اٹھایا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونےوالے ایسے چند لطائف اور مزاحیہ پوسٹ یہاں پیش ہیں۔
👈 تعلقاتِ زوجین میں صرف ایک فرد سچ اور حق پر ہوتا ہے
اور دوسرے کا نام ۔۔۔۔۔۔۔۔ شوہر ہوتا ہے !!
۔۔۔۔۔۔۔

👈 دلیر خان گزشتہ چار برس سے ایک سرکس میں شیروں کے ٹرینر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
ایک روز صبح ناشتہ کرتے ہوئے بیگم سےتکرار ہوگئی۔ دلیر خان کو غصہ آگیا اور وہ ناشتہ چھوڑ کر سرکس چلے گئے۔
بیگم بھی غصے میں آگ بگولہ تھیں۔ انہوں نے بھی شوہر کو روکا نہیں۔
شام کو اچانک دھواں دار بارش شروع ہوگئی۔دلیر خان کا غصہ ابھی تک ٹھنڈا نہیں ہوا تھا۔
انہوں نے فیصلہ کیا آج رات گھر نہیں جاوں گا۔چنانچہ وہ شیر کے ساتھ ہی پنجرے میں لیٹ گئے اور کمبل تان کے سوگئے۔
رات زیادہ گزرگئی تو گھر پربیگم کو تشویش ہوئی۔موبائل پررابطہ کیا لیکن دلیر خان گہری نیند سو رہے تھے۔فون سنا ہی نہیں۔
بیگم کی پریشانی عروج پر پہنچ گئی۔
انہوں نے کار نکالی اورخود ڈرائیو کرکے سرکس جا پہنچیں۔
دیکھا دلیر خان شیر کے پنجرے میں خراٹے لے رہے ہیں۔

بیگم نے ایک چھڑی اٹھائی اور ڈرتے ڈرتے پنجرے کے قریب گئیں اورچھڑی سے اپنے شوہر کو چبھوتے ہوئے بولیں۔
” ڈرپوک،بزدل کہیں کے، یہاں چھپے بیٹھے ہو”؟ 🤣😅😡
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 شوہر کے خراب موڈ
اور
بیوی کے خراب موڈ میں کیا فرق ہے؟
شوہر کا خراب موڈ: ایک عام وائرل بخار کی طرح ہوتا ہے،جس کا اثر وہ بیچارہ خودمحسوس کرتا ہے۔
لیکن!!
بیوی کا خراب موڈ : کورونا کی طرح ہوتا ہے
” جس کے رابطے میں آنے والے سبھی متاثر ہوتے ہیں”۔ 🤣😅
۔۔۔۔
👈 بیوی نے پلازو کی ضد کی ..
شوہر نے ابا کا 36″ انچ مہری کا پاجامہ رنگوا کر دے دیا!!
🤔
بیوی خوشی ظاہر کرتی نہیں تھک رہی تھی
ابا اپنا پاجامہ ڈھونڈتے ہو ئےنہیں تھک رہے تھے 🤣😇😅
۔۔۔۔۔

👈 بیوی کی ریاضی:
ایک بار شوہر کو گھر کی قرض کی قسط ادا کرنی تھی۔
پیسہ کم پڑ رہا تھا،لہذا اس نے اپنی اہلیہ سے ڈھائی سو روپے قرض لیا۔
کچھ دن بعد اس نے اپنی بیوی سے ڈھائی سو روپیہ پھر کسی اور کام کے لیے قرض لیا۔
کچھ عرصے بعد،شوہر کے پاس پیسوں کو دیکھنے کے بعد،بیوی نے ایک مناسب موقع دیکھا اور اس سے اس کا پیسہ واپس طلب کیا۔
شوہر بھی رقم دینے پر راضی ہوگیا،لیکن اس کی بیوی کی جانب سے 4100 روپے مانگنے پر شوہر کے پیروں کی زمین کھسک گئی۔😜
اہلیہ نے حساب کتاب میں اس طرح اپنا حصہ لیا: –
0 5 2
0 5 2
———
0 10 4
———
” شوہر بھی حیران ہے کہ وہ کس اسکول سے پڑھ کرآئی ہیں”۔…😂🤣😇🤣
خیر یہ تو چند مزاحیہ پوسٹ ہیں جو کہ فیس بک سے لیے گئے ہیں۔
لیکن ان دنوں حیدرآباد کی سڑکوں پرایک موٹرسیکل راں اور اس کی گاڑی کے عقبی نمبر پلیٹ کے نیچے لگائی گئی بڑے سائز کی ایک”تختی” Slate” اور اس پر لکھے گئے الفاظ سب کی نگاہوں کامرکز بنے ہوئے ہیں جو کہ مزاح بھی پیدا کررہے ہیں۔یہ شخص کون ہے نہیں معلوم لیکن اس شخص کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص نے اپنی موٹرسیکل نمبرTS 07 G 3007 کے پیچھے آویزاں نمبر پلیٹ کے نیچے ایک سلیٹ لگارکھی ہے۔جس پر تلگو زبان میں لکھا ہوا ہے کہ”مصیبتیں کسی پر یونہی نہیں آتیں،شادی کرلیں تو ہی آتی ہیں۔”
اس گاڑی کے پیچھے آنے والے گاڑی سوار ان فقروں کا لطف لیتے ہیں اور ساتھ ہی کسی نے اس کا ویڈیو بناکرسوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا جو کہ وائرل ہوا ہے۔

