حافظ محمد فیاض علی مینجنگ ڈائرکٹر المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس کے بھانجے کی شادی خانہ آبادی
شادی اور ولیمہ تقاریب میں علماکرام،سیاسی قائدین اور معززین شہر کی شرکت
حیدرآباد: 03۔نومبر(سحرنیوزڈاٹ کام/ای۔میل)
اعجازالدین احمد ایم ٹیک،فرزند جناب محمدسیف الدین موظف محکمہ آرٹی سی ٹی آئی II کا نکاح مسنونہ یکم نومبر،بروزپیر،بعد نمازعصر جناب سید جیلانی کی دختر نیک اختر کے ساتھ جامع مسجدحکیم میر وزیرعلی فتح دروازہ حیدرآباد میں بہ حسن خوبی انجام پایا۔
نوشہ اعجازالدین احمد حافظ محمد فیاض علی مینجنگ ڈائرکٹر المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس،حج و عمرہ گروپ مانصاحب ٹینک،حیدرآباد کے بھانجے ہوتے ہیں۔

بعدازاں ایس کے پیالیس فنکشن ہال،بنڈلہ گوڑہ روڈ،چندرائن گٹہ حیدرآباد میں ایک پرتکلف عشائیہ ترتیب دیا گیا تھا۔نکاح کی محفل اور عشائیہ کی اس تقریب میں حافظ محمد فیاض علی، علماءکرام، سیاسی قائدین، معززین شہر، مختلف شعبہ حیات سے وابستہ شخصیتوں، صنعتکاروں کے علاوہ محمدشرف الدین، محمدفریدالدین، محمدشفیع الدین، محمدسراج الدین، سید غوث الدین ، محمدامتیاز ، محمدعظیم، محمدغوث ،محمدمختار،محمدامجد، محمدیوسف،محمدمسعود اور دوست واحباب شریک تھے۔
بعدازاں آج 3 نومبر، بروز چہارشنبہ 9بجے شب،دکن پیالیس فنکشن ہال،روبرو مغل انجینئرنگ کالج،بنڈلہ گوڑہ حیدرآباد میں ولیمہ مسنونہ کی ایک پراثر تقریب منعقد ہوئی۔

