میدک ضلع: رامائم پیٹ منڈل میں جمعیۃ علماء ہند کی منڈل یونٹ کا انتخابی اجلاس
بحیثیت صدر حافظ عبدالعزیز منیری اور دیگر عہدیداروں کا انتخاب
حیدرآباد/میدک: 03-نومبر(سحرنیوزڈاٹ کام/پریس نوٹ)
مولانا مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری آرگنائزر جمعیۃ علماء ضلع میدک کی اطلاع کے مطابق جناب حافظ محمد فہیم الدین منیری نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کی قیادت میں رامائم پیٹ منڈل کی انتخابی نشست منعقد ہوئی۔
جناب حافظ محمدعبدالعزیز منیری صدر جمعیۃ علماء رامائم پیٹ نے گزشتہ معیاد کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔حافظ محمد یوسف حلیمی انور نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی اور مولانا نظر الحق نائب صدر جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی نے جمعیۃ علماء کے اغراض و مقاصد و اور اس کے تعمیری کاموں پرتفصیلی روشنی ڈالی۔
انتخاب کے بعد نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری نے تمام اراکین کو بے غرض ہوکر خالص اللہ کی رضاوخوشنودی کے لیے خدمت خلق انسانیت کی بنیاد پر انجام دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ایک دستوری جماعت ہے جمعیۃ علماء ہند کے احباب کو اسے اپنے اپنے علاقوں میں مزید فعال بنانا وقت کا اہم ترین ضرورت ہے۔

قبل ازیں جمعیۃ علماء ہند رامائم پیٹ منڈل ضلع میدک کے صدر کے عہدہ کے لیے حافظ عبدالعزیز منیری کا نام پیش کیا گیا جس پر تمام شرکاء نے اتفاق رائے کا اظہار کیا۔جبکہ جنرل سکریٹری کے عہدہ کے لیے محمدطلحہ،امام مسجد عمر فاروق کو،حافظ نظیراحمد،حافظ اسماعیل بابا،حافظ محمد زبیر کو نائب صدور کی حیثیت سے اور جناب محمد اقبال کو بحیثیت خازن بااتفاق آراء منتخب کرلیا گیا۔
حافظ محمد عبداللہ منیری صدر جمعیۃ علماء چیگنٹہ کی دعاء پر اس نشست کا اختتام عمل میں آیا۔

