تلنگانہ :عادل آباد میں آرٹی سی بس کو ٹرک نے ٹکر دے دی،بڑا حادثہ ٹل گیا،چار زخمی

تلنگانہ عادل آباد میں آرٹی سی بس کو ٹرک نے ٹکر دے دی،بڑاحادثہ ٹل گیا،چار زخمی

عادل آباد:04۔نومبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

عادل آباد ضلع میں آج پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں اس وقت بڑا سانحہ ٹل گیا جب ایک تیز رفتارکنٹینر(ٹرک) نے آرٹی سی بس کو ٹکر دے دی۔

پولیس کے مطابق اس حادثہ میں بس ڈرائیور اور کنٹینر ڈرائیورسمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سےایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

جبکہ بس میں سوار چند مسافرین معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ان تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب منچریال بس ڈپو سے وابستہ آرٹی سی بس گُڑی ہتھنور بس اسٹانڈ سے نکل کر عاد آباد کی سمت جارہی تھی کہ ایک تیز رفتار کنٹینر نے اس بس کو ٹکر دے دی۔حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ آر ٹی سی بس ہائی وے پر سے نچلی سڑک گرکر پر الٹ گئی۔کنٹینر کی تیز رفتاری اور ڈرائیور کی لاپرواہی اس حادثہ کی وجہ بتائی گئی ہے۔

اس حادثہ کی اطلاع کے فوری بعد پولیس جائے مقام پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو 108 ایمبولنس کے ذریعہ عادل آباد کے ریمس کو منتقل کیا گیا۔

” حادثہ کے بعد جائے مقام سے موصولہ ویڈیو "

اس حادثہ کے بعد اس مصروف شاہراہ کی دونوں جانب ٹریفک نظام مفلوج ہوگیا تھا۔پولیس نے کرین کی مدد سے حادثہ کا شکار ٹریفک میں رکاوٹ بننے والے کنٹینر اور آرٹی سی بس کو سڑک سے ہٹاکر ٹریفک نظام بحال کیا۔

پولیس نے بتایا کہ حادثہ کے وقت آرٹی سی میں 15 مسافرین سوار تھے جنہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اور ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔اس سلسلہ میں پولیس ایک کیس درج رجسٹر کرکے مصروف تحقیقات ہے۔

جائے حادثہ سے موصول ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثہ کے بعد جائے حادثہ پر سینکڑوں عوام جمع ہوگئے تھے جنہوں نے حادثہ کے بعد الٹ جانے والی آرٹی سی بس کو اٹھاکر اسکے پہیوں پر کھڑا کردیا۔