مہاراشٹرمیں کوویڈ کی شدت،جمعہ کی رات سے پیر کی صبح تک لاک ڈاؤن ،ہوٹلوں میں کھانے پر پابندی

مہاراشٹرمیں کوویڈ کی شدت،جمعہ کی رات سے پیر کی صبح تک لاک ڈاؤن،ہوٹلوں میں کھانے پر پابندی

ممبئی:4 ۔اپریل (سحرنیوزڈاٹ کام)
ریاست مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے بڑھتے متاثرین کی تعداد کو دیکھتے ہوئے کے حکومت مہاراشٹرا نے اتوار4اپریل کے دن کئی اہم اوربڑے فیصلے لیے ہیں۔
مہاراشٹرا حکومت کے وزیر اسلم شیخ نے کہا ہے کہ دفاتر کے ملازمین اپنے گھروں سے کام کر یں گےاس کے علاوہ حکومت مہاراشٹرا نے ہر ہفتہ کے اختتامی دنوں کے دؤران ریاست میں لاک ڈاؤن کا بھی اعلان کیا ہے۔
ریاست مہاراشٹرا میں ہر جمعہ کی رات 8بجے سے لے کر پیر کے دن صبح 7 بجے تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔اس لاک ڈاؤن کے دؤران مالس ،سینما ہالس، بار اینڈ ریسٹورنٹس،بیوٹی پارلرس،سیلونس بھی بند رہیں گے۔ 


وہیں حکومت نے ہوٹلوں اور ریستورانوں میں کھانے پر پابندی عائد کردی ہےساتھ ہی حکومت نے کہا ہے کہ ہوٹلس اورریستوراں کھلے رہیں گے لیکن ان میں بیٹھ کر کھانے پینے پر پابندی ہوگی مگر ان ہوٹلوں اورریستورانوں سے کھانا پارسل لے جانے کی سہولت رہے گی۔

حکومت نے کہا ہے کہ ریاست میں صنعتی شعبہ اور بازاروں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ حکومت ٹرین، بس ، ٹیکسی اور آٹومیں سفر پر پابندی نہیں لگائے گی اسی کے ساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں کی گنجائش 50 فیصد کردی گئی ہے۔

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے تازہ معاملات ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلہ میں بہت زیادہ ریکارڈ ہورہے ہیں۔
ریاست میں روزآنہ گزشتہ سال اس وباء کے آغازمیں ریکارڈ کیے گئے متاثرین کی بہ نسبت ان دنوں میں کورونا وائرس کے متاثرین زیادہ ریکارڈ ہورہے ہیں ۔ ہفتہ کے دن ریاست میں 49447 کورونا کے نئے کیس سامنے آنے کے بعد چیف منسٹر ادھاو ٹھاکرے نے آج اتوار کو ایک اعلی سطحی اجلاس طلب کیا اس اجلاس میں کئی اہم فیصلے لئے گئے ہیں۔ساتھ ہی چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے نے عوام سے کورونا وائر سے تحفظ کیلئے دی جانے والی صلاح پر مکمل عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔