آج 8 نومبر کو جاریہ سال کا آخری چاند گہن، ملک کے مختلف حصوں میں دو گھنٹوں تک مکمل اور جزوی گہن سادہ آنکھ سے دیکھا جاسکتا ہے

آج 8 نومبر کوجاریہ سال کا آخری چاند گہن
ملک کے مختلف حصوں میں دو گھنٹوں تک مکمل اور جزوی گہن
حیدرآبادسمیت مختلف شہروں میں سادہ آنکھ سے دیکھا جاسکتا ہے

حیدرآباد: 08۔نومبر
(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)

دنیا کےمختلف ممالک میں مختلف اؤقات کے درمیان آج بروز منگل 8 نومبر کو جاریہ سال کا آخری چاند گہن ہونے جارہا ہے۔وہیں ہندوستان کے مشرقی علاقوں میں یہ چاند گہن مکمل ہوگا تو دیگر علاقوں میں جزوی چاند گہن دیکھا جاسکے گا۔آج کےچاند گہن کےبعد جاریہ سال دو چاند گہن اور دو سورج گہن ریکارڈ ہوں گے۔

ماہرین فلکیات کےمطابق آج کے اس چاند گہن کو سادہ آنکھ سے دیکھا جاسکتاہے۔یاد رہےکہ دو ہفتہ قبل واقع ہوئے سورج گہن کے بعد آج چاند گہن واقع ہورہا ہے۔عوام جاریہ سال کے آخری سورج گہن کا 25 اکتوبر کو نظارہ کرچکے ہیں۔ماہرین فلکیات کےمطابق آئندہ مکمل چاند گہن 14 مارچ 2025ء کو واقع ہوگا۔

ہندوستان میں مکمل چاند گہن صرف مشرقی حصوں میں نظر آئے گا اور جزوی چاند گہن ہندوستان کے بیشتر حصوں میں دیکھاجاسکتاہے۔کوہیما ، اگرتلہ،گوہاٹی،کولکتہ،بھوبنیشور،سلی گوڑی،پٹنہ اور رانچی کےعوام مکمل چاند گہن کامشاہدہ کریں گے۔

وہیں ملک کےدوسرے شہروں جیسے دہلی،حیدرآباد،بھوپال،احمد آباد،بنگلورو،ممبئی،ناگپور،سری نگر،نوئیڈہ،گروگرام،چندی گڑھ،چنئی،سورت،پونے،جئے پور ،لکھنؤ،مدورائی،ادے پور اور ہندوستان کے مغربی، جنوبی اور شمالی حصوں میں مزید شہر جزوی چاند گہن کا مشاہدہ کریں گے۔

دنیا کےمختلف ممالک اور ہندوستان میں مختلف اؤقات کےدؤران آج دو پہر 39-2بجے سے شام30-6بجے تک مکمل چاند گہن واقع ہوگا۔جبکہ ہندوستان میں اس چاند گہن کا وقفہ زائداز 2 گھنٹے رہے گا۔اور یہ ملک کےبیشتر حصوں میں دیکھا جاسکتاہے۔تاہم ہر مقام سے مکمل طور پر چاند گہن کا نظارہ نہیں کیا جاسکے گا۔

اطلاعات کے مطابق چاند گہن کا جزوی مرحلہ لاطینی امریکہ کے بعض ممالک سے شروع ہوگا۔مشرقی امریکہ,شمالی امریکہ,آسٹریلیا,آسٹریا کے بشمول دیگر ممالک میں یہ چاند گہن مکمل رہے گا۔

چاند گہن چاند کے طلوع ہونےکے وقت سے ہندوستان کےتمام حصوں میں نظر آئے گا,لیکن یہ صرف درمیانی مدت میں نظر آئے گا۔حیدرآباد کے علاوہ چند شہروں میں یہ چاند گہن جزوی رہے گا۔

⬅️حیدرآباد میں اس چاند گہن کا آغاز شام43-05بجے سے ہوگا اور اس کا اختتام شام 26-7بجے ہوگا۔جی پی برلا آرکیا لوجسٹ آسٹرو نامیکل اینڈ سائنٹیفک ریسرچ انسٹیٹیوٹ (جی پی بی اے اے ایس آر آئی) کے مطابق حیدرآباد میں اس چاند گہن کا وقفہ ایک گھنٹہ 49 منٹ رہے گا۔

⬅️آندھرا پردیش کےوشاکھاپٹنم میں دومنٹ کےلیے مکمل چاند گہن رہے گا۔یہاں شام 20-05بجے گہن کا آغاز ہوگا 22-05 بجے مکمل چاند گہن پھر اس کے بعد جزوی چاند گہن رہے گا جس کا اختتام شام 26-07 بجے ہوگا۔اس طرح چاند گہن کا وقفہ دو گھنٹے 6 منٹ تک رہے گا۔

⬅️کولکاتہ میں شام 55-04 بجے مکمل چاند گہن واقع ہوگا۔جبکہ اس کا آغاز 52-4 بجے ہوگا جس کے بعد چاند جزوی گہن میں تبدیل ہوگا۔کولکاتہ میں دو گھنٹے 34 منٹ طویل چاند گہن ہوگا.جس کا آغاز 52-4 بجے سے ہوگا اور اختتام شام 26-7بجے ہوگا۔

⬅️دہلی میں جزوی چاند گہن ہوگا ۔جہاں 28-5بجے گہن کا آغاز ہوگااور شام 31-05 بجے دہلی میں 66 فیصد چاند گہن ہوگا۔جس کا اختتام 26-7بجے ہوگا۔اس طرح دہلی میں ایک گھنٹہ 58 منٹ تک چاند گہن وقع ہوگا۔

⬅️ممبئی میں جزوی چاند گہن کا شام 01-6 بجے اس کا آغاز ہوگا اور اختتام 26-7بجے شام ہوگا۔یہاں 14 فیصد گہن کا نظارہ کیا جاسکےگا۔

⬅️بھوپال میں شام 36-05 بجے جزوی چاند گہن کا آغاز ہوگا اور 38-05 بجے مکمل چاندگہن واقع ہوگا۔بعدازاں جزوی چاندگہن میں تبدیل ہوکر اس چاند گہن کا اختتام شام 26-07 بجے ہوگا۔اس طرح اس کا وقفہ ایک گھنٹہ 50 کا ہوگا۔

⬅️بنگلورو میں بھی جزوی چاند گہن 23 فیصدسے زائد گہن کے ساتھ واقعہ ہوگا۔یہاں چاند گہن شام 05:49 سے شروع ہوگا اور شام 07:26 پر ختم ہوگا.جو ایک گھنٹہ 36 منٹ تک جاری رہے گا۔

⬅️گوہاٹی میں چاند گہن شام 4:32 بجے شروع ہوگا اور شام 07:26 پر ختم ہوگا۔ چاند گرہن کاجملہ دورانیہ 2 گھنٹے 53 منٹ ہوگا اور یہ شام 04 بج کر 36 منٹ پر مکمل چاند گہن رہے گا۔

⬅️پٹنہ میں چاند گہن شام 5 بجکر 6 منٹ پر نظر آئے گا،جو تقریباً 2 گھنٹے 26 منٹ تک جاری رہے گا۔

⬅️نوئیڈہ میں چاند گہن شام 5:30 بجے زیادہ سے زیادہ نظر آئے گا۔یہ شام 07 بجکر 26 منٹ پرختم ہوگا،جو 1 گھنٹہ 59 منٹ تک جاری رہے گا۔

⬅️چندی گڑھ میں چاند گہن 1 گھنٹہ 59 منٹ تک رہے گا۔یہ شام 05:30 بجے اپنے زیادہ سے زیادہ نقطہ پر نظر آئے گا۔