کیرالا میں 8 تا 16مئی مکمل لاک ڈاؤن کاچیف منسٹر نے کیا اعلان
نئی دہلی: 06۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)
چیف منسٹر کیرالا پنارائی وجین نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کیرالا میں 8مئی بروز ہفتہ کی صبح 6 بجے سے 16 مئی بروز اتوار مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے۔
آج اپنے ٹوئٹ میں چیف منسٹر کیرالا پنارائی وجین نے لکھا ہے کہ کوویڈ کی دوسری لہر کی شدت کو کم کرنے کی غرض سے یہ اقدام ناگزیر ہے۔
The entire State of Kerala will be under lockdown from 6am on 8 May to 16 May. This is in the background of a strong 2nd wave of #COVID19.
— Pinarayi Vijayan (@pinarayivijayan) May 6, 2021
کل ہی چیف منسٹر کیرالا پنارائی وجین نے اشارہ دیا تھا کہ ریاست میں کوویڈ کے حالات تشویشناک ہیں اور اس کے لیے مزید سخت اقدامات ضروری ہیں۔کیرالا میں پہلے ہی ہفتہ واری رات کا کرفیو نافذ العمل ہے۔
کیرالا کے محکمہ صحت کے عہدیدار نے جمعرات بتایا کہ کیرالا میںکورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے پہلی مرتبہ ریاست میں سب سے41,953کیس ریکارڈ ہوئے ہیں اور اب تک جملہ 17,43,932 کورونا کیس درج ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پازیٹیو کی شرح کم ہورہی ہےجس کا فیصد 25.69 ہے۔
یاد رہے کہ کل ہی مرکزی حکومت کےاعلیٰ سائنسی مشیر نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کا انتباہ دیتا ہوئے کہا تھا کہ اس کے لیے ویکسین اندازی ضروری ہےاورزیادہ تعداد میں اموات کے تناؤ کو روکنے کیلئے ویکسین کو اپ ڈیٹ کرنا چاہئے۔
ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن کے سوال پر نیتی آیوگ کے رکن اور ویکسین سے متعلق قومی ماہر گروپ کے سربراہ وی کے پال نے کہا کہ اگر اور بھی کچھ درکار ہے تو ان اختیارات پر ہمیشہ بات کی جارہی ہے۔ویسے ریاستوں کو پہلے ہی رہنما یانہ اُصول جاری کیے جاچکے ہیں کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلہ میں تمامتر اقدامات کیے جائیںاور مختلف پابندیاں عائد کی جائیں۔