تلنگانہ میں ہیلتھ ایمرجنسی اور مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے

ریاستی خبریں

تلنگانہ میں ہیلتھ ایمرجنسی اور مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے
صدر تلنگانہ آل انڈیا یوتھ فیڈریشن سید ولی اللہ قادری کا مطالبہ

ورنگل:06۔مئی(سحرنیوز ڈاٹ کام)

ریاستی صدر آل انڈیا یوتھ فیڈریشن (اے آئی وائی ایف) سید ولی اللہ قادری نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریاست میں فوری طورپر ہیلتھ ایمرجنسی اور مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کرے۔

سیدولی اللہ قادری نے کہا کہ ریاست میں روز کورونا وائرس متاثرین کی تعداد اور اموات بڑھتی جارہی ہیں ، دوسری جانب ہسپتالوں میں آکسیجن اور بیڈس نہ ہونے کے باعث امواتیں ہورہی ہیں۔

سید ولی اللہ قادری کا ویڈیو بیان:

ریاستی صدر آل انڈیا یوتھ فیڈریشن(اے آئی وائی ایف) سیدولی اللہ قادری نے الزام عائد کیا کہ دوسری جانب حکومت کہہ کر عوام کی زندگیوں کیساتھ کھلواڑ کررہی ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس کا کوئی اثر نہیں ہے۔
سیدولی اللہ قادری نے کہا کہ حکومت دیکھے کہ گاندھی ہسپتال کے ساتھ ساتھ دیگر ہسپتالوں کی کیا حالت ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاست میں خانگی ہسپتال علاج کے نام پرکورونا وائرس متاثرین کے رشتہ داروں کے پاس سے لاکھوں روپئے وصول کررہے ہیں اور بعد میں نعشیں حوالے کررہے ہیں۔

انہوں نے الزام عائدکیا کہ حالات ہاتھ سے نکل گئے ہیں اور حکومت تماشہ دیکھ رہی ہےکوویڈ سے متاثر چیف منسٹر اور انکے فرزند فارم ہاؤس اور بڑے ہسپتالوں میں اپنا علاج کرواکر صحت مند ہورہے ہیں اور غریب سڑکوں پر مرررہا ہے۔

ریاستی صدر آل انڈیا یوتھ فیڈریشن(اے آئی وائی ایف)سید ولی اللہ قادری نے حکومت سے ریاست میں ہیلتھ ایمرجنسی اور مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن کیساتھ تمام طبی سہولتوں کی فراہمی کو فوری یقینی بنائے۔

ساتھ ہی انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر ہیلتھ ایمرجنسی اور لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں نہیں لایا گیا اور سرکاری ہسپتالوں کی حالت درست نہیں کی گئی تو ریاستی سطح پر بڑے پیمانے پرآل انڈیا یوتھ فیڈریشن کی جانب سے احتجاج منظم کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے