رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی کے ہاتھوں تانڈور میں
اندراچوک تا ریلوے اسٹیشن سڑک کی توسیع کے کاموں کا آغاز
وقارآباد/تانڈور:11جنوری(سحرنیوزڈاٹ کام)
وقارآباد ضلع کے تانڈور ٹاؤن میں آج رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی کے ہاتھوں اندرا چوک تا ریلوے اسٹیشن سڑک کی توسیع کے کاموں کا آغاز عمل میں آیا۔
مختلف وجوہات کے باعث یہ کام زیرالتوا تھے بعدازاں آج سے اس اہم سڑک پر سڑک کی توسیع کی غرض سے سڑک کے کنارے موجود عمارتوں کی انہدامی کارروائی شروع کی گئی۔

اس موقع پر رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے تمام سے خواہش کی کہ اس ترقیاتی کام کی انجام دہی کے لیے تمام اپنا تعاون دیں تاکہ ریلوے اسٹیشن تا اندرا چوک اس اہم سڑک کی توسیع،ڈیوائیڈرس کی تعمیر،شجر کاری اور سنٹرل لائٹنگ سسٹم کے ذریعہ خوبصورت بنایا جاسکے۔
رکن اسمبلی نے کہا کہ اس انتہائی اہم سڑک کی توسیع اور ترقی کے بعدریلوے اسٹیشن،قدیم تانڈور،خان کالونی اور دیگر مقامات تک ٹریفک نظام میں بہتری ہوگی وہیں اس علاقہ کو خوبصورتی بھی حاصل ہوگی۔رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے کہا کہ سڑک کی اس توسیع کے کاموں کو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے ان کاموں کے آغاز کے بعد ریلوے اسٹیشن تا اندرا چوک پیدل چلتے ہوئے دکانداروں سے بات کی۔
اس موقع پر آر ڈی او و انچار ج کمشنر بلدیہ تانڈوراشوک کمار،صدر ٹاؤن ٹی آرایس ایم اے نعیم افو،صدرمجلس اتحادالمسلمین تانڈور عبدالہادی شہری،نعیم خان، ٹی آرایس پارٹی قائدین پٹلولا نرسملو،بنٹارم سدھاکر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

