تانڈور میں کل 10 فروری کو مسجد علیؓ و افادہ اسلامک سنٹر کا افتتاح، ائمہ و موذنین میں اراضی کی تقسیم

ریاستی خبریں ضلعی خبریں
تانڈور میں کل 10 فروری کو مسجد علیؓ و افادہ اسلامک سنٹر کا افتتاح، ائمہ و موذنین میں اراضی کی تقسیم
ائمہ و موذنین کی اہمیت و ذمہ داریاں کے عنوان پر اجلاس، خطیب شاہی مسجد، اسپیکر تلنگانہ اسمبلی
گورنمنٹ چیف وہپ، رکن اسمبلی، چیئرمین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ اور چیئرمین ٹمریز کی شرکت
وقارآباد/تانڈور،9۔فروری
(سحر نیوز ڈاٹ کام)
وقارآبادضلع: تانڈور ٹاؤن کے شاہی پور علاقہ میں،نزد لاری پارکنگ کل 10 فروری، بروز پیر 11بجے دن تا دوپہر 2بجے” مسجد سیدنا علی المرتضیٰ ؓ و افادہ اسلامک سنٹر کا افتتاح عمل میں لایا جا رہا ہے۔ساتھ ہی ” ائمہ و موذنین کی اہمیت و ذمہ داریاں” کے عنوان پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا۔
تانڈور میں اس عالیشان مسجدعلی ؓ اور افادہ اسلامک سنٹر کی تعمیر جناب مجیب خان چیئرمین جی ایم کے گروپ آف رئیل اسٹیٹ، بلڈرس اینڈ کنسٹرکشن و فاونڈر چیئرمین اے ایس جی ایم کے چیئرٹیبل ٹرسٹ (حیدرآباد۔تانڈور) کی جانب سے عمل میں لائی گئی ہے۔
اس تقریب اور اجلاس میں مجیب خان چیئرمین اے ایس جی ایم کے چیئرٹیبل ٹرسٹ(حیدرآباد۔تانڈور) کی جانب سے تانڈور کی 52 مساجد میں خدمات انجام دے رہےمعزز ائمہ اور مؤذنین کو خودمختار معاشی طور پرمستحکم کرنے اور ان کا اپنا ذاتی مکان تعمیر کرلینے کی غرض سے اراضی کے دستاویزات حوالے کیے جائیں گے جو کہ ملک کی تاریخ میں پہلا خوش آئند اقدام ہوگا۔!!
مسجد علیؓ و افادہ اسلامک سنٹر کا افتتاح بدست مولانا حافظ ڈاکٹر احسن بن محمد الحمومی القادری،ڈائرکٹر قرآن ہاؤز، خطیب و امام شاہی مسجد حیدرآباد عمل میں لایا جائے گا۔
اس تقریب میں جی۔پرساد کمار اسپیکر تلنگانہ اسمبلی،گورنمنٹ چیف وہپ و رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر پی۔مہیندرریڈی، انومولہ تروپت ریڈی انچارج کانگریس حلقہ اسمبلی کوڑنگل، بویانی منوہر ریڈی رکن اسمبلی تانڈور، سید عظمت اللہ چیئر مین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ، محمد فہیم قریشی چیئر مین ٹمریز اور دیگر بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔
مولانا حافظ ڈاکٹر احسن بن محمد الحمومی القادری، ڈائرکٹر قرآن ہاؤز،خطیب و امام شاہی مسجدحیدرآباد کی زیر صدارت منعقدہ” ائمہ و موذنین کی اہمیت و ذمہ داریاں” اجلاس سے ملک اور ریاست کے مقتدر علماء کرام اور سرکردہ شخصیات خطاب کریں گے۔بانی و متولی مسجد علی ؓ جناب مجیب خان نے تمام سے اس اہم اجلاس اور مسجد کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی خواہش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں "

تانڈور کے ایک مکان میں قفل شکنی کے ذریعہ چوری کی بڑی واردات، زائداز 40 تولے زیورات کا سرقہ

 

تانڈور میں چوری کی واردات کا کوریج کرنے گئے صحافی کے گھر میں بھی چوری، 17 تولے سونا اور 5 لاکھ روپئے نقد رقم کا سرقہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے