حیدرآباد کی آؤٹر رنگ روڈ کے علاقہ کو
انٹرنیشنل اسوسی ایشن آف ہارٹیکلچر پروڈیوسرس کا
" ورلڈ گرین سٹی ایوارڈ " حاصل، چیف منسٹر کا اظہار مسرت
حیدرآباد:15۔اکتوبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
ریاست تلنگانہ کا دارالحکومت حیدرآباد تمام شعبہ جات میں ریکارڈ اور اپنی شناخت قائم کرنے میں مصروف ہے اور ساتھ ہی تیزی کے ساتھ ترقی کی سمت گامزن ہے۔کبھی ہیرے جواہرات کے لیے مشہور اور موتیوں کے شہر کی شناخت کے حامل تاریخی شہر حیدرآباد کے تاج میں ایک اور نگینہ جڑگیا ہے۔
” حیدرآباد کے تاریخی مقامات،ترقی یافتہ علاقے، آؤٹر رنگ روڈ کا خوبصورت و دلکش نظارہ اور شجر کاری کی تفصیلات اس ویڈیو میں۔ "


