حیدرآباد میں 6 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل میں ملوث
مفرور راجو کےمتعلق اطلاع دینے والوں کو دس لاکھ روپئے کے انعام
حیدرآباد سٹی پولیس کا اعلان،بڑے پیمانے پر تشہیر
حیدرآباد :14۔ستمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
آج 14 ستمبر کو حیدرآباد سٹی پولیس نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے اور اس کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر پوسٹ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حیدرآباد کے سعید آباد علاقہ میں 6 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل کے واقعہ میں ملوث پلا کونڈا راجو کے خلاف سعید آباد پولیس اسٹیشن (ایسٹ زون) ایک کیس کرائم نمبر 344/2021 درج کیا گیا ہے۔
اس سلسلہ میں کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے آج اعلان کیا ہے کہ اس مفرور راجو کی گرفتاری کے لئے اس کا پتہ بتانے اور اس کے متعلق اطلاعات فراہم کرنے والوں کو دس لاکھ روپئے کا انعام دیا جائے گا۔
مفرور راجو سےمتعلق کوئی بھی اطلاع ڈی سی پی ساؤتھ زون کو 9490616366 پر اور ڈی سی پی ٹاسک فورس کو 9490616627 پر دی جاسکتی ہے۔
یاد رہے کہ حیدرآباد کے سعید آباد علاقہ کی سنگارینی کالونی میں 9 ستمبر کو ایک نابالغ 6 سالہ معصوم لڑکی کے اس کے پڑوسی پلاکونڈاراجو (30سالہ) نے اپنے مکان میں عصمت ریزی کرتے ہوئے قتل کردیا تھا اور قتل کے بعد اس معصوم لڑکی کی لاش کو بوریہ میں لپیٹ کر اپنے مکان کو مقفل کرکے فرار ہوگیا تھا۔
— Hyderabad City Police (@hydcitypolice) September 14, 2021
اس سنسنی خیز واقعہ نے ساری ریاست کو دہلا دیا ہے اور ریاست کے مختلف مقامات پر کینڈل مارچ کے ذریعہ احتجاج منظم کیے گئے۔
اس واقعہ کے بعد مقامی عوام کی کثیر تعداد نے طویل احتجاج منظم کیا تھا، پولیس پر پتھراؤ کے باعث کئی افراد بشمول ملازمین پولیس اور خواتین زخمی ہوگئے تھے۔
احتجاجیوں کا مطالبہ تھا کہ عصمت ریزی اور قتل میں ملوث راجو کو فوری گرفتار کرتے ہوئے اس کا انکاؤنٹر کیا جائے۔
بعد ازاں ضلع کلکٹر حیدرآباد ایل۔شرمن،ڈی سی پی ایسٹ زون رمیش ریڈی سنگارینی کالونی پہنچ گئے اور متاثرہ لڑکی کے والدین اورمقامی احتجاجی عوام سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ فوری طور پر متاثرہ لڑکی کے والدین کو 50 ہزار روپئے کی ابتدائی امداد دی جائے گی، ڈبل بیڈروم مکان دیا جائے گا اور اس واقعہ میں ملوث راجو کو جلد گرفتار کرتے ہوئے سزاء کو یقینی بنایا جائے گا۔
ریاستی وزیر آئی کے ٹی آر نے بھی اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ اس واقعہ پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی اور ریاستی ڈی جی پی مہندر ریڈی خواہش کی تھی کہ اس انسانیت سوز واقعہ میں ملوث خاطی کو فوری سزاء کو یقینی بنایا جائے۔
Would like to correct my tweet below. I was misinformed that he was arrested. Regret the erroneous statement
The perpetrator is absconding & @hydcitypolice has launched a massive manhunt for him
Let’s all make our best efforts to ensure he’s nabbed & brought to justice quickly https://t.co/IVz9Ri7jzn
— KTR (@KTRBRS) September 14, 2021
” اس واقعہ کی مکمل تفصیلات اس لنک پر پڑھی جاسکتی ہیں:- "
حیدرآباد میں 6 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل،عوام کا زبردست احتجاج،خاطی کے انکاؤنٹر کا مطالبہ