ایم اےنعیم افو کابحیثیت صدر تانڈور ٹاؤن ٹی آر ایس پارٹی انتخاب

ریاستی خبریں ضلعی خبریں

ایم اےنعیم افو کابحیثیت صدر تانڈور ٹاؤن ٹی آر ایس پارٹی انتخاب
رکن پارلیمان،رکن قانون ساز کونسل،رکن اسمبلی کی انتخابی عمل میں شرکت

وقارآباد/تانڈور: 14ستمبر(سحر نیوزڈاٹ کام)

صدر ٹی آر ایس پارٹی تانڈور ٹاؤن کی حیثیت سے ایم اےنعیم افو کا انتخاب عمل میں لایا گیاہے۔

آج تانڈور میں منعقدہ پارٹی کے ایک اجلاس میں رکن پارلیمان چیوڑلہ ڈاکٹر جی۔رنجیت ریڈی،سابق وزیر ٹرانسپورٹ و رکن قانون ساز کونسل متحدہ ضلع رنگاریڈی ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی،رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی،انچارج ٹی آرایس حلقہ اسمبلی تانڈورجہانگیر پاشاہ اور دیگر پارٹی قائدین کی موجود گی میں ایم اےنعیم افو کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

ان کے ساتھ حلقہ اسمبلی تانڈور کے تانڈور منڈل کے لیے رام داس،یالال منڈل کے لیے ملا ریڈی،پدیمول منڈل کے لیے کوہیر سرینواس اور بشیرآباد منڈل کے لیے رامو نائیک کو ٹی آرایس پارٹی منڈل صدر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔

اس موقع پر رکن پارلیمان چیوڑلہ ڈاکٹر جی۔رنجیت ریڈی،رکن قانون ساز کونسل متحدہ ضلع رنگاریڈی و سابق ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی اور رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے تمام منتخبہ پارٹی صدور کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے۔چندرا شیکھرراؤ اور کارگزار صدر ٹی آر ایس پارٹی و ریاستی وزیر آئی ٹی و بلدی نظم نسق کے۔تارک راماراؤ کی قیادت میں ریاست تلنگانہ تیزی کے ساتھ ترقی کی سمت گامزن ہے۔اور ریاست تلنگانہ نے ترقی اورمختلف اسکیمات پر بہتر عمل آوری کے معاملہ میں سارے ملک میں اپنی ایک پہچان قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نومنتخب پارٹی صدور اور پارٹی کمیٹیوں کے دیگر عہدیدار ٹی آرایس پارٹی کی مزید مضبوطی کے لیے کام کریں۔

اپنے انتخاب کے بعد نومنتخب صدر تانڈور ٹاؤن ٹی آرایس ایم اےنعیم افو نے ریاستی وزیراعلیٰ کے سی آر،کارگزار صدر ٹی آرایس کے ٹی آر،رکن پارلیمان چیوڑلہ ڈاکٹر جی۔رنجیت ریڈی،رکن قانون ساز کونسل متحدہ ضلع رنگاریڈی و سابق ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔مہندر ریڈی،رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی،انچارج ٹی آرایس حلقہ اسمبلی تانڈور جہانگیر پاشاہ اور دیگر پارٹی قائدین سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ وہ پارٹی کے سینئر قائدین کی نگرانی اور رہنمائی میں ٹی آر ایس پارٹی کی مزید مضبوطی کے لیے خود کو وقف کردیں گے۔اور پارٹی قائدین،کارکنوں اور عوام کے لیے وہ ہمہ وقت دستیاب رہتے ہوئے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے۔

بعد ازاں نومنتخب صدر تانڈور ٹاؤن ٹی آرایس ایم اےنعیم افو نے ایم ایل اے کیمپ آفس پہنچ کر رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی سے خصوصی ملاقات بھی کی۔

آج اس انتخابی عمل کے موقع پر سابق صدورنشین بلدیہ وشواناتھ گوڑ،پی۔لکشماریڈی،مقامی ٹی آر ایس قائدین شاہی پور نرسملو،ایم اے علیم شلو،فیاض ماما،محمدسلیم،ممشاد پاشاہ اور دیگر موجود تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عبدالرؤف لگاتار تین مرتبہ دو سالہ معیادوں کے لیے صدر تانڈور ٹاؤن ٹی آر ایس کی حیثیت سے بہترین خدمات انجام دیتے ہوئے ریاستی سطح پر پارٹی قیادت میں اپنی ایک شناخت قائم کی ہے۔اب ایم اےنعیم افو کا صدر تانڈور ٹاؤن ٹی آرایس کی حیثیت سے انتخاب کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے