حیدرآباد ایرپورٹ پر دبئی سے آنے والے مسافر کے قبضہ سےایک کروڑ 40 لاکھ روپئے مالیتی زائد از تین کلو سونا ضبط

حیدرآباد ایرپورٹ پر دبئی سے آنے والے مسافر کے قبضہ سے
ایک کروڑ 40 لاکھ روپئے مالیتی زائداز تین کلو سونا ضبط

حیدرآباد: 10۔ڈسمبر (سحرنیوزڈاٹ کام)

حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ(شمس آباد ایرپورٹ) پرمحکمہ کسٹمس کےعہدیداروں کی چوکسی کےباعث بیرون ممالک سے بڑی مقدار میں اسمگل کیا جانے والا سونا کے علاوہ دیگرممنوعہ اشیا ضبط کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ماہ اکتوبر میں حیدرآباد ایرپورٹ پر کروڑہا روپئے مالیتی سونا ضبط کیےجانے کے باؤجود بھی بالخصوص دبئی سے آنےوالے مسافرین کے قبضہ سے کروڑہا روپئے مالیتی سونا کی بڑی مقدار میں ضبطی کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

تاہم حیدرآباد ایرپورٹ پر 11 نومبر کے بعد سے ایسی کسی کارروائی کی اطلاع نہیں تھی۔اس کارروائی کے دؤران حیدرآبادکےراجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایر انٹلی جنس یونٹ اور محکمہ کسٹمس کے عہدیداروں نے خفیہ ذرائع کی اطلاع پر دبئی سے ایمریٹس کی فلائٹ نمبر EK-524 کے ذریعہ حیدرآباد ایرپورٹ پہنچنے والے دو مسافروں کی تلاشی کے بعد ان کے قبضہ سے 5,398 گرام سونا ضبط کرلیا تھا۔جس کی قیمت دو کروڑ 80 لاکھ روپئے بتائی گئی تھی۔

وہیں ایک ماہ کے وقفہ کے بعد آج بروز ہفتہ 10 ڈسمبر کی صبح کی اولین ساعتوں میں حیدرآباد ایرپورٹ پر محکمہ کسٹمس کے عہدیداروں نے دبئی سے فلائٹ نمبر FZ461 کے ذریعہ حیدرآباد ایرپورٹ پہنچنے والے ایک مسافر کے قبضہ سے زائد از تین کلو سونا ضبط کرلیا ہے۔

محکمہ کسٹمس حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کے عہدیداروں کے مطابق دبئی سے آنے والے اس مسافر کے سفری سامان سے 24 قیراط کا حامل 1,547 گرام وزنی سونا کے بسکٹ اور زیورات کی شکل میں موجود 18 قیراط کاحامل 1,414 گرام سونا ضبط کرلیا گیا ہے۔جس کی جملہ مالیت ایک کروڑ 37 لاکھ 92 ہزار 968 روپئے بتائی گئی ہے۔اس سلسلہ میں مذکورہ مسافر کو تحویل میں لیتے ہوئے ایک کیس درج رجسٹر کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔