حیدرآباد میں شدید بارش،نشیبی علاقے زیر آب،ٹریفک نظام مفلوج، مکانات سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت

حیدرآباد میں شدید بارش،نشیبی علاقے اور سڑکیں زیر آب،ٹریفک نظام مفلوج
ڈائرکٹر ای وی ڈی ایم جی ایچ ایم سی کا ٹوئٹ،عوام کو مکانات میں رہنے کی ہدایت

حیدرآباد: 25۔ستمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

حیدرآباد کے کئی علاقوں میں آج شام دیر گئے سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔جس کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور کئی مقامات پر ٹریفک جام ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

شہر کے چند علاقوں میں شام ساڑھے چھ بجے سے اور چند علاقوں میں شام ساڑھے سات بجے سے شروع ہونے والی دھواں دھار اور شدید ترین بارش کا بعد ازاں دیگر علاقوں میں بھی آغاز ہوگیا اور شہر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

حیدرآباد کے علاقوں عابدس،لکڑی کا پُل،سکندرآباد ،پنجہ گٹہ،جوبلی ہلز،ہائی ٹیک سٹی،ٹولی چوکی،مہدی پٹنم،مانصاحب ٹینک،یوسف گوڑہ،ایل بی نگر،چمپا پیٹ، دلسکھ نگر،رامنتا پور، چندا نگر،امیر پیٹ،بیگم پیٹ،سوماجی گوڑہ،کونڈاپور،حمایت نگر،کوکٹ پلی،مادھاپور،جیڈی میٹلہ،بالا نگر،قطب اللہ پور،سمیت کئی علاقوں میں دھواں دھار اور شدید ترین بارش کے باعث زیر آب آجانے والی سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔

بارش کے دؤران سیف آباد پولیس ٹریفک کنٹرول کرتے ہوئے۔ Photo Courtesy : Hyderabad Traffic Police, Twitter

جبکہ مختلف مقامات پر اپارٹمنٹس کے سیلرس،کالونیوں اور بستیوں کے مکانات میں پانی داخل ہوگیا ہے۔

ڈائرکٹر آف انفورسمنٹ ،ویجلنس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ شدید بارش کا سلسلہ مزید جاری رہے گا اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مکانات اور جہاں ہیں وہیں رہیں۔اور ہنگامی حالات میں کسی بھی طرح کی مدد کے لیے 29555500-040 پر کال کریں۔

محکمہ موسمیات حیدرآباد کی جانب سے آئندہ تین دنوں کے دؤران تلنگانہ میں شدید ترین بارش کی پیش قیاسی،اضلاع کی مکمل تفصیلات سحر نیوز ڈاٹ کام کی اس لنک کو کلک کرکے پڑھی جاسکتی ہیں۔”

محکمہ موسمیات حیدرآباد کا آرینج الرٹ جاری،تلنگانہ میں تین دنوں تک شدید ترین بارش کی پیش قیاسی