محکمہ موسمیات حیدرآباد کا آرینج الرٹ جاری،تلنگانہ میں تین دنوں تک شدید ترین بارش کی پیش قیاسی

ریاستی خبریں

محکمہ موسمیات حیدرآباد کا آرینج الرٹ جاری
تلنگانہ میں تین دنوں تک شدید ترین بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد :25۔ستمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

محکمہ موسمیات حیدرآباد نے آج 25ستمبر کو آرینج الرٹ OrrangeAlert# جاری کرتے ہوئے موسمی پیش قیاسی کے ذریعہ انتباہ دیا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے باعث ریاست تلنگانہ میں آج 25 ستمبر بروز ہفتہ، 26 ستمبر بروز اتوار، 27 ستمبر بروز پیر اور 28 ستمبر بروز منگل کو شدید ترین بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خلیج بنگال میں پیدا ہونے والی ہوا کے دباؤ میں آنے والے 6 گھنٹوں کے دؤران مزید کمی کے بعد طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے اور یہ طوفان شمالی اوڈیشہ، وشاکھاپٹنم، کلنگا پٹنم اور گوپال پور کو عبور کرے گا اسی طرح 27 ستمبر کو خلیج بنگال میں ایک اور طوفان کا بھی امکان ہے اور اس کے اثرات سے تلنگانہ کے کئی اضلاع میں آئندہ تین دنوں تک شدید ترین بارش ہونے کا امکان ہے۔

ریاست تلنگانہ کے چند اضلاع میں تین دنوں تک شدیدترین بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کی جانب سے آرینج الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔اس طوفان اور شدید بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے ضلع انتظامیہ اور عوام کو چوکس رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔بالخصوص نشیبی علاقوں کے مکینوں سے کہا گیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور ساتھ ہی مچھیروں کو ان تین دنوں کے دؤران مچھلی کے شکار کے لیے نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات حیدرآباد کی جانب سے جاری کردہ پیش قیاسی کے مطابق 26 ستمبر  کی صبح سے 27 ستمبر کی صبح تک   ریاست تلنگانہ کے اضلاع آصف آباد، عادل آباد، کاماریڈی،منچریال،کومرم بھیم،پیداپلی،جیہ شنکر بھوپال پلی،محبوب آباد، ورنگل رورل،ورنگل اربن، سدی پیٹ، یادادری بھونگیر،سنگاریڈی اور میدک میں انتہائی شدید ترین بارش ہوگی۔

جبکہ نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، ملگ ، بھدرادری کوتہ گوڑم ،وقارآباد ،جوگولامبا گدوال 30 تا 40 کلومیٹر کی رفتار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح 27 ستمبر کی صبح 30-8 بجے سے 28 ستمبر کی صبح 30-8 بجے تک کی موسمی پیش قیاسی میں بھی آرینج الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ریاست کے ملگ،کھمم،ورنگل رورل،ورنگل اربن، جنگاؤں،یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، وقارآباد،سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی میں انتہائی شدید ترین بارش کا امکان ہے۔

جبکہ کومرم بھیم آصف آباد، عادل آباد،منچریال،نظام آباد، نرمل،جگتیال،کریم نگر،پیدا پلی،جیہ شنکر بھوپال پلی،بھدرادری کوتہ گوڑم اور سدی پیٹ میں 30 تا 40 کلومیٹر کی رفتار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ پیش قیاسی میں بتایا گیا ہے کہ 28 ستمبر کی صبح 30-8 بجے سے 29 ستمبر  کی صبح 30-8 تک ریاست تلنگانہ کے اضلاع نرمل، پیدا پلی، بھدرادی کوتہ گوڑم، ورنگل اربن، جنگاؤں، یادادری بھونگیر، وقارآباد، سنگاریڈی اور میدک میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ ان تین دنوں کے دؤران ضرورت پر ہی وہ اپنے مکانات سے باہر نکلیں۔   

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے