ریاست میں 37 میڈیکل کالجوں کا قیام وزیراعلیٰ کے سی آر کا کارنامہ، بی جے پی نے تلنگانہ کو کیا دیا ؟ : وزیر صحت ہریش راو

ریاست میں 37 میڈیکل کالجوں کا قیام وزیراعلیٰ کے سی آر کا کارنامہ
وقارآباد کے اننت گیری میں ایوش ہسپتال کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد
وزیرصحت ہریش راؤ، وزیرتعلیم سبیتا اندرا ریڈی،ارکان اسمبلی اور دیگر کی شرکت

وقار آباد: 14۔اپریل(سحرنیوزڈاٹ کام)

وزیرصحت و فینانس تلنگانہ ٹی۔ہریش راؤ نے کہاہےکہ ریاست تلنگانہ میں 37 میڈیکل کالجوں کا قیام وزیراعلیٰ کے۔چندراشیکھرراو کا کارنامہ ہے۔ جن کی قیادت میں ریاست ملک کی دیگر ریاستوں کے سامنے مثالی ترقی کی سمت رواں دواں ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ تلنگانہ کے گھر گھر کو مشن بھاگیرتا اسکیم کے تحت پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے کیا یہ سہولت پڑوسی ریاست کرناٹک کے عوام کو حاصل ہے؟ جہاں بی جے پی اقتدار پر ہے؟ وزیرصحت نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے سی آر نے گھر گھر تک تمام اختراعی اسکیمات پہنچائی ہیں جو کہ ملک میں ایک ریکارڈ ہے اسی طرح کلیانہ لکشمی اور شادی مبارک اسکیم سے لاکھوں مستحق خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔

وزیرصحت و فینانس ٹی۔ہریش راؤ نے کل وقارآبادضلع مستقر کے قریب موجودسیاحتی مقام اننت گیری ہلز پر 15 کروڑ روپئے کےصرفہ سے ایوش ہسپتال کی تعمیر کے لیے اور ساڑھے تین کروڑ روپئے کےصرفہ سے ادویات کے اسٹاک سنٹر کی عمارت کی تعمیر کے لیے ریاستی وزیرتعلیم پی۔سبیتا اندرا ریڈی کے ساتھ مل کر بھومی پوجا کی اور سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پرارکان اسمبلی وقارآباد، چیوڑلہ،پرگی اور کوڑنگل ڈاکٹر میتکو آنند،کالے یادیا،مہیش ریڈی اور پی۔نریندرریڈی کے علاوہ ایم ایل سی پوچم پلی سرینواس ریڈی،صدرنشین بلدیہ وقارآباد سی۔منجولا رمیش،کلکٹرضلع وقار آباد نارائن ریڈی،ایڈیشنل کلکٹر راہول شرما،ضلع ایس پی این۔کوٹی ریڈی آئی پی ایس کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

ریاستی وزیرصحت و فینانس ٹی۔ہریش راو نے اپنے خطاب میں کہاکہ متحدہ ریاست آندھراپردیش میں متحدہ ضلع رنگاریڈی میں ایک ڈگری کالج تک موجود نہیں تھا جبکہ ٹی آر ایس دور حکومت میں میڈیکل کالج اور 100 بستروں کےحامل ہسپتال قائم کیےگئے۔انہوں نے کہا کہ وقارآباد میں قائم کیے جانے والے میڈیکل کالج میں ماہ جولائی سے داخلوں کا آغاز ہوگا۔اسی طرح گریجن طبقہ کو 10 فیصد تحفظات فراہم کیے گئے اور ہر تانڈہ کو گرام پنچایت میں تبدیل کیا گیا۔

ریاستی وزیرصحت و فینانس ٹی۔ہریش راونے اعلان کیاکہ جلد ہی حاملہ خواتین کےلیے نیوٹریشن کٹ کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ وشاکھا اسٹیل پر بی آر ایس کےموقف کے بعدہی مرکزی حکومت کو پیچھے ہٹنا پڑا۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں تین ہسپتالوں کے قیام کومنظوری حاصل ہوئی ہے جن میں سے ایک وقارآباد ضلع میں قائم کیا جارہا ہے اور جلد ہی پالمور لفٹ ایریگیشن سے ضلع وقار آباد کو پانی سربراہ کیا جائے گا۔

انہوں نے تیقن دیا کہ مرپلی منڈل میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے 10 کروڑ کی منظوری کے لیے وہ وزیراعلیٰ سے نمائندگی کریں گے۔وزیر صحت و فینانس ٹی۔ہریش راو نے اپنے خطاب میں کہاکہ کسانوں کو خوشحال بنائے جانے کے بعد ہی زمینوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ساتھ ہی وزیر صحت نے کہاکہ تیسری مرتبہ بھی کے سی آر کو ہی وزیراعلیٰ کی کمان سونپی جائے تو تلنگانہ ترقی کے تمام ریکارڈس توڑ سکتا ہے۔اور تمام طبقات کی مزید معاشی اور تعلیمی ترقی ممکن ہے۔

اس تقریب میں طب وتعلیم کےعہدیدار رمیش ریڈی،رکن بی سی کمیشن شبھاپردھ پٹیل،وائس چیئرمین ضلع پریشد وجئےکمار،ایم پی پی چندرا کلا،سابق نائب صدربلدیہ سی۔رمیش کمار،ناگیندرگوڑ کےعلاوہ ارکان بلدیہ،متعلقہ عہدیدار اور پارٹی قائدین شریک تھے۔