تلنگانہ میں موسم گرما کے پیش نظر 15 مارچ سے نصف دن کا اسکول
رمضان کی مناست سے اردو میڈیم طلبہ کے لیے تین دن کی مزید رعایت
سرکاری ملازمین کو شام 4 بجے دفاتر سے روانہ ہونے کی اجازت : سرکاری احکام جاری
حیدرآباد: 07۔مارچ
(سحر نیوز ڈاٹ کام)
ریاست تلنگانہ میں موسم گرماکے پیش نظر ہر سال کی طرح اس سال بھی ریاستی محکمہ تعلیمات کی جانب سے 15 مارچ بروز جمعہ تا تعلیمی سال برائے 2023-2024 کے اختتام کے آخری دن 23 اپریل بروز ہفتہ تک ریاست میں موجود تمام سرکاری اور خانگی اسکولوں کے لیے نصف دن کے اسکول پرمشتمل سرکاری احکام 6 مارچ کو جاری کر دئیے گئے ہیں۔
اس سلسلہ میں کمشنر اسکول ایجوکیشن محترمہ اے۔ سری دیواسینا آئی اے ایس کی جانب سے جاری کردہ سرکیولر نمبر Rc.No.42/Genl/2024 میں ریاست کےتمام ریجنل جوائنٹ ڈائرکٹرس آف اسکول ایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسرس DEO’s# کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس سرکیولر پر عمل کیا جائے۔
کمشنر اسکول ایجوکیشن تلنگانہ محترمہ اے۔ سری دیواسینا آئی اے ایس کی جانب سےجاری کردہ ان احکام میں کہاگیا ہے موسم گرماء کئ دؤران 15 مارچ سے جاریہ تعلیمی سال 2023-2024 کے تحت ریاست میں موجود تمام سرکاری و خانگی اور امدادی پرائمری، اپر پرائمری اور ہائی اسکولز میں 8 بجے صبح سے دوپہر 30-12 تک تعلیمی نظم ہوگا۔اس کے بعد طلبہ کو مڈ ڈے میل (دوپہر کا کھانا) دیاجائے اور پھر طلبہ کو ان کے مکانات کو روانہ کر دیا جائے۔
ان احکام میں کہا گیاہے کہ دسویں جماعت کے طلبا و طالبات کے سالانہ امتحانات جو کہ 18 مارچ سے منعقد ہونے والے ہیں کے لیے دوپہر ایک بجے سے شام 5 بجے تک خصوصی کلاسیس کا نظم کیا جائے۔جو امتحانی مراکز ہیں ان میں بھی یہ خصوصی کلاسیس چلائی جائیں۔

دوسری جانب کل 6 مارچ کوہی کمشنر اسکول ایجوکیشن تلنگانہ محترمہ اے۔سری دیواسینا آئی اے ایس کی جانب سےجاری کردہ ایک اور سرکیولر نمبر RC.No.70/UMC.2024 میں ریاست کے تمام ڈی ای اوز اور ڈائٹ کالجس کے پرنسپلس کو ہدایت دی گئی ہے کہ ماہ رمضان کے آغاز کی مناسبت سے ریاست کے تمام اردو میڈیم اسکولس،متوازی میڈیم اسکولوں کے اردو میڈیم سیکشنس اور DIETs# کے اردو میڈیم سیکشنس میں، ایڈیڈ اسکولس اور ڈائٹ کالجس کے طلبہ کے اسکولی اوقات کو 15 مارچ سے نافذ ہونےوالے نصف دن کے اسکول سےقبل 12 مارچ، 13 مارچ اور 14 مارچ تین دنوں کےلیے 8 بجے صبح تا دوپہر ایک بجے تک کیا جائے۔
اس کےبعد 15 مارچ سے ان اردو میڈیم طلبہ کےلیےبھی حسب معمول نصف دن کے اسکول کے اؤقات پرعمل کیاجائے۔جن کے اؤقات 8 بجے صبح سے 30-12 دوپہر ہونگے۔

اس سرکیولر میں لکھا گیا ہےکہ اس سلسلہ میں کمشنر اسکول ایجوکیشن محترمہ اے۔سری دیواسینا آئی اے ایس سے ماہ فروری میں اسٹیٹ ٹیچرز یونین،تلنگانہ اسٹیٹ ( STUTS ) اوراردو ٹیچرز اسوسی ایشن ( UTA-TS ) کے صدور اور جنرل سیکریٹریز کی جانب سے نمائندگی کی گئی تھی۔
اسی طرح ریاستی چیف سیکریٹری محترمہ شانتی کماری/جنرل اڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ،حکومت تلنگانہ کی جانب سے کل 6 مارچ کو جاری کردہ سرکیولر نمبر CIRCULER MEMO. NO. 1895/Poll.B/2024 کے تحت ریاست کے تمام مسلم سرکاری ملازمین / کنٹرکٹ ملازمین /آؤٹ سورسینگ ملازمین/بورڈس/پبلک سیکٹرس کے ملازمین ماہ رمضان کے دؤران 12 مارچ بروز منگل تا 11 اپریل بروز جمعرات تک شام 4 بجے اپنے دفاتر سے مکانات جاسکتے ہیں۔

” یہ بھی پڑھیں ”
فیس بک اور انسٹاگرام کی خدمات دنیا بھر میں اچانک مسدود، چند گھنٹوں بعد بحال،کروڑہا صارفین پریشان

