تلنگانہ میں 16 مارچ سے آدھے دن کا اسکول، گرما کی شدت کے پیش نظر محکمہ تعلیمات کا فیصلہ

تلنگانہ میں 16 مارچ سے آدھے دن کا اسکول
گرما کی شدت کے پیش نظر محکمہ تعلیمات کا فیصلہ

حیدرآباد: 12۔مارچ(سحرنیوزڈاٹ کام)

ریاست میں دن بہ دن گرما کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر حکومت تلنگانہ نے آج اہم فیصلہ کرتے ہوئے ریاست کے تمام اسکولوں میں 16 مارچ، بروز چہارشنبہ سے آدھے دن کے تعلیمی نظم کا اعلان کیا ہے۔

اس دؤران اسکولوں کے اؤقات صبح 45-7 بجے سے روپہر 12 بجے تک رہیں گے۔محکمہ تعلیمات کے مطابق اپریل کے تیسرے ہفتہ تک ریاست کے اسکولوں کے تعلیمی اؤقات یہی رہیں گے۔اس سلسلہ میں سرکاری احکام کا انتظار ہے۔!!