گستاخ رسولﷺ نوپور شرما کے خلاف تانڈور پولیس اسٹیشن میں
انڈین پینل کوڈ کی تین مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج
وقارآباد/تانڈور:10۔جون
(سحرنیوزڈاٹ کام)
بی جے پی کی قومی ترجمان(حالیہ سابق) نوپورشرما کی جانب سے 26 مئی کو قومی انگریزی نیوزچینل ٹائمز ناؤ پر لائیو ڈیبیٹ کے دؤران پیغمبراسلام ﷺ،حضرت عائشہؓ اور واقعہ معراج ﷺ کے خلاف گستاخانہ الفاظ کےاستعمال کے بعد ملک اور بیرون ملک مسلمانوں میں شدید برہمی پائی جاتی ہے۔اس سلسلہ میں زائداز 17 اسلامی ممالک نے بھی حکومت ہند سے اس گستاخی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مذمت کی۔
(جبکہ 5 جون کو بی جے پی نے نوپورشرما کو 6 سال کےلیے پارٹی سےمعطل کردیا اوراپنے ایک اور ترجمان نوین جندال کو پارٹی سے خارج کردیا)
اس سلسلہ میں صدرمسلم ویلفیئراسوسی ایشن تانڈورمحمد بابر کی قیادت میں ایک وفد نے 30 مئی کو تانڈور پولیس اسٹیشن میں سرکل انسپکٹر پولیس راجندرریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے نوپورشرما کے خلاف اہانت رسول ﷺ کی ایک شکایت درج کروائی تھی اور مطالبہ کیاتھاکہ دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کی دلآزاری اور ان کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے جرم میں نوپور شرما کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور(اربن)راجندرریڈی سے ملاقات کرنے والےاس وفد میں جنرل سیکریٹری مسلم ویلفیئراسوسی ایشن مولانامحمدعثمان غنی، نائب صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مینارٹی ڈپارٹمنٹ محمد خالدسیف اللہ،خلیل اللہ شریف اور دیگر شامل تھے۔
اس سلسلہ میں آج 10 جون کو تانڈور پولیس نے بی جے پی کی سابق قومی ترجمان نوپورشرماکے خلاف باقاعدہ ایک ایف آئی آر درج کرلیا ہے۔
اس ایف آئی آر کی تفصیلات کے مطابق صدرمسلم ویلفیئراسوسی ایشن تانڈورمحمد بابر کی تحریری شکایت کے بعد تانڈور پولیس نے ایف آئی آر نمبر 122/2022کے ذریعہ نوپورشرما کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعات 295A,153a,505(2) کے تحت ایک کیس درج رجسٹر کرلیا ہے۔
اس سلسلہ میں ڈی ایس پی تانڈور مسٹر جی۔شیکھرگوڑنےانکشاف کیاکہ وقارآبادضلع میں یہ پہلاموقع ہے کہ قومی سطح کی کسی شخصیت کے خلاف تانڈور پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔انہوں نے تیقن دیا کہ توہین رسالتﷺ کے معاملہ میں تانڈور پولیس نوپور شرما کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

وقارآبادضلع کی تانڈور پولیس کے اس اقدام کی ستائش کرتےہوئےصدرمسلم ویلفیئراسوسی ایشن محمدبابر،امیرمنتظمہ محمدخورشیدحسین،صدرمجلس اتحاد المسلمین تانڈورعبدالہادی شہری،ریاستی صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا سید کمال اطہر،صدر ٹاؤن ٹی آر ایس ایم اے نعیم افو،سابق صدر ٹاؤن ٹی آر ایس عبدالرؤف،نائب صدر مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن ایم اے علیم شلو،جنرل سیکریٹری مولانا محمد عثمان غنی اور دیگر مسلم ذمہ داران نے ایس پی وقارآبادضلع مسٹر این۔کوٹی ریڈی آئی پی ایس،ڈی ایس پی تانڈور جی۔شیکھرگوڑ اور سرکل انسپکٹر پولیس راجندرریڈی کا شکریہ اداکیا ہے


