ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے کوویڈ وبا کے باعث 55 پاسنجر ٹرینوں کی منسوخی میں 31 جنوری تک توسیع

 ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے کوویڈ وبا کے باعث
55 پاسنجر ٹرینوں کی منسوخی میں 31 جنوری تک توسیع کا اعلان

حیدرآباد:24۔جنوری(سحر نیوز ڈاٹ کام)

ساؤتھ سنٹرل ریلوے SouthCentralRailway# کی جانب سے 21 جنوری کو اعلان کیا گیا تھا کہ جاریہ کوویڈ وباء کے باعث21 جنوری تا 24 جنوری 55 مختلف پاسنجر ٹرینوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر عمل آوری جاری ہے۔

اب ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے ان تمام 55 ٹرینوں کی منسوخی میں آج 24 جنوری سے 31 جنوری تک توسیع کی گئی ہے۔

ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی جانب آج ٹوئٹر پر تین ٹوئٹس کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا گیا ہے اور ان تمام منسوخ شدہ ٹرینوں کے نام،نمبر اور اور فاصلہ مقامات کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے کوویڈ وبا کے باعث منسوخ کی گئیں ان پاسنجر ٹرینوں کے نمبر اور مقامات کی تفصیلات یہ ہیں:-

٭۔چیتاپور۔سکندرآباد (0779)،٭-سکندرآباد۔چیتاپور (07760)،٭۔قاضی پیٹ۔سکندرآباد (07757)،٭حیدرآباد۔قاضی پیٹ (07758)،

٭بیدر۔کلبرگی (07761)، کلبرگی۔بیدر(07762)،بیدر۔کلبرگی(07763)، کلبرگی۔بیدر(07764)،نندی کوڑ۔کاچی گوڑہ (07792)،کاچی گوڑہ۔نندی کوڑ(07791)،کاچی گوڑہ۔کرنول سٹی (17435)،کرنول سٹی۔کاچیگوڑہ (17436)،میڑچل۔عمدہ نگر (07069)،میڑچل۔عمدہ نگر (07076)،

میڑچل۔سکندرآباد(07061)،میڑچل۔سکندرآباد(07071)،سکندرآباد۔میڑچل(07062)عمدہ نگر۔میڑچل (07075)،

عمدہ نگر۔میڑچل (07075)،سکندرآباد۔میڑچل (07072)، سکندرآباد۔میڑچل(07074)،میڑچل۔سکندرآباد(07073)،سکندرآباد۔عمدہ نگر (07077)،

عمدہ نگر۔سکندرآباد (07078)،سکندرآباد۔عمدہ نگر (07055)،عمدہ نگر۔سکندرآباد (07056)،عمدہ نگرہ۔سکندرآباد (07060)، سکندرآبا۔عمدہ نگر (07059)، کرنول سٹی۔گنتکل (07292) کے علاوہ دیگر پاسنجر ٹرینیں شامل ہیں۔